உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کروزڈرگ کیس: آرین خان کوابھی تک نہیں ملی ضمانت،شاہ رخ خان کےمکان پرNCBکی تلاشی مہم

    Youtube Video

    اطلاعات کے مطابق ، اننیا پانڈے کے ساتھ ، آریان خان کی بہن سوہانہ خان کا نام بھی منشیات کی چیٹ میں سامنے آیا ہے۔ اننیا پانڈے کے گھر کی تلاشی کے بعد این سی بی کی ایک ٹیم شاہ رخ خان کے گھر منانت پہنچی ، جہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے شاہ رخ خان کے گھر پہنچنے والی این سی بی ٹیم کے افسران کی کئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں

    • Share this:
      ممبئی کروزمنشیات کیس میں ملزم اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان(Aryan Khan Drug Case) کو عدالت سےابھی تک ضمانت نہیں ملی۔ این سی بی کے مطالبے پر ، بمبئی ہائی کورٹ اب منگل کو آرین خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ فی الحال آرین خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رہنا پڑے گا۔ ہائی کورٹ منگل کو آرین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔ شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)، ممبئی میں NDPS عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ضمانت کی عرضداشت کو مسترد(Aryan Khan bail rejected) کردیاہے۔

      ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آرین خان کے وکیل ستیش مانیشندے نے جمعہ کو سماعت کا مطالبہ کیا۔ لیکن این سی بی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل اے ایس جی نے کاپی نہ ملنے کی بات کی اور مزید وقت دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے۔ جسے ہائی کورٹ نے قبول کیا اور منگل کو آرین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاریخ مقرر کی۔

      اطلاعات کے مطابق ، اننیا پانڈے کے ساتھ ، آریان خان کی بہن سوہانہ خان کا نام بھی منشیات کی چیٹ میں سامنے آیا ہے۔ اننیا پانڈے کے گھر کی تلاشی کے بعد این سی بی کی ایک ٹیم شاہ رخ خان کے گھر منانت پہنچی ، جہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے شاہ رخ خان کے گھر پہنچنے والی این سی بی ٹیم کے افسران کی کئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ این سی بی کی ٹیم آریان خان کے منشیات کیس کی فائلوں کے ساتھ شاہ رخ خان کے گھر پہنچ گئی ہے۔ شاہ رخ خان آج صبح اپنے بیٹے آریان سے ملنے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل گئے۔


      شاہ رخ خان نے آرتھر روڈ جیل میں آج بیٹے آریان خان سے کی ملاقات

      اس سے پہلے ، ممبئی کروز ڈرگ کیس کے ملزم آرین خان کی درخواست ضمانت بدھ کو عدالت سے مسترد کیے جانے کے بعد ، ان کے والد اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح ان سے ملنے کے لیے آرتھر روڈ پہنچے۔ شاہ رخ یہاں زیادہ دیر نہیں ٹھہرے اور صرف 15 منٹ میں واپس لوٹ گئے۔ انہیں گرے ٹی شرٹ اورگوگل پہنے دیکھا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو ممبئی سیشن کورٹ کے جج وی وی پاٹل نے 18 صفحات پر مشتمل حکم میں کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ آرین خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

      جیل ذرائع کے مطابق آرین سے ملنے سے پہلے شاہ رخ خان کے آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات کو بھی چیک کیا گیا۔ اس کے بعد ا نہیں ٹوکن دے کر اندر بھیج دیا گیا۔ آرین اور شاہ رخ نے 15-20 منٹ تک بات چیت کی۔ دوران گفتگو 4 محافظ بھی موجود تھے۔ شاہ رخ بھی کسی عام ملزم کے خاندان کی طرح آرین سے ملے۔ شاہ رخ کے ساتھ کوئی خاص برتاؤ نہیں کیاگیا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خود ہی باہر نکال آئے ۔

      2 اکتوبر کو این سی بی نے چھاپہ مار کر ممبئی کروز ڈرگ کیس کا خلاصہ کیا

      آرین خان گزشتہ 14 دنوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔ این سی بی نے ان پر منشیات لینے اور بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ آرین خان کی ضمانت کی درخواست مجسٹریٹ کورٹ اور سیشن کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ اب ان کے وکلاء نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔


      2 اکتوبر کو این سی بی نے آرین خان کو سات دیگر افراد کے ساتھ ممبئی کروز ڈرگ کیس میں پکڑا۔ اس کے بعد 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اسے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد اسے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا۔ این سی بی کی تحویل ختم ہونے کے بعد ، انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ وہ 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: