گورکھپور کے ٹاون ہال بینک روڈ پر بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ یہ آگ کرسی بازار میں لگی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دو دھماکوں کے ساتھ بھیانک آگ لگی ہے۔ یہ آگ اتنی شدید ہے کہ آس پاس کے گھروں کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔ بتادیں کہ بینک روڈ گورکھپور شہر کا سب سے خاص چوراہا ہے۔ موقع پر درجنوں فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ کو قابو کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ بینک روڈ پر ہی سبھی اہم بینکوں کی شاخیں بھی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو یہ ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں آگ بینکوں میں نہ لگ جائے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ نے تھوڑی ہی دیر میں بھیانک روپ لے لیا۔ اس دوران افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ آگ آس پاس کے گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ ایسے میں لوگوں کی سلامتی کے پیش نظر پولیس گھروں کو خالی کروارہی ہے۔ مقام حادثہ کے قریب واقع شیوائے ہوٹل میں ٹھہرئے ہوئے لوگوں کو بھی محفوظ باہر نکالا جارہا ہے۔
حالانکہ ابھی تک، اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ یہ حادثہ کیسے ہوئے فی الحال یہ بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ، ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور پھر وہاں رکھے سیلنڈر میں تیز دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے بعد آگ نے آس پاس کی دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ قریب میں ہی پٹرول پمپ بھی واقع ہے۔ اس ڈر سے لوگوں میں مزید خوف پایا جارہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔