உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کے 4.9 کروڑ کا اسٹاک بیچا پھر اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی رقم، خاتون نے اپنے شوہر پر لگایا دھوکہ دہی کا الزام

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    مینا نے دیکھا کہ اکاونٹ سے 4,90,59,529 روپے ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔ ان کا اسٹاک بک چکا ہے اور اس کی رقم شوہر کے اکاونٹ میں آچکی ہے۔ اس کے بعد دونوں میں بحث ہوگئی۔ شوہر پیسہ لوٹانے کے لئے راضی نہیں ہوا۔ اس سے ناراض ہو کر بیوی نے شوہر کے خلاف کیس دائر کردیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اپنی طرح کے منفرد کیس میں بیوی نے اپنے ہی شوہر پر 4 کروڑ روپے دھوکہ دہی (Cheating) سے حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے اس کے لئے باقاعدہ عدالت میں شکایت درج کی ہے۔ اس واقعہ سے غمزدہ خاتون نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا ہے۔ دراصل، احمدآباد کی 51 سال کی ایک خاتون نے اپنےشوہر پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بنا ان کی اجازت کے 4.90 کروڑ کا اسٹاک بیچ دیا۔ اسٹاک بیچ کر جو پیسہ ڈی میٹ اکاونٹ میں واپس آیا، اسے وہ اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرالیا۔ جب کہ دونوں کا ایک جوائنٹ اکاونٹ بھی ہے۔ درخواست گزار خاتون مینا سنجے پٹیل (Meena Sanjay Patel) شیورنجنی کراس روڈ کے شگون پیلیس میں رہتی ہیں۔

      1991 میں ہوئی تھی شادی
      مینا کا پی وی سی بیگ میں بزنس ہے اور 1991 میں انہوں نے سنجے پٹیل سے شادی کی تھی۔ اس معاملے کو لے کر ہوئے تنازع کے بعد مینا اکتوبر 2021 سے گھاٹلوڈیا میں اپنے بھائی کے گھر نتیانند سوسائٹی میں رہتی ہیں۔ ان کی بیٹی امریکہ میں کام کررہی ہیں۔ اپنی شکایت میں مینا پٹیل نے کہا ہے ہ ان کے پاس 1997 سے ایس آر این کارپوریشن میں 50 فیصد کا شیئر ہے۔ اسی کمپنی میں 10 فیصد شیئر ان کے شوہر کے پاس بھی ہیں۔ باقی کا شیئر ایچ یو ایف کے پاس ہے۔ اس سے پہلے مینا کے بھائی نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ سنجے ان کے اسٹاک کو بیچ سکتا ہے۔

      تنازع کے بعد بھائی کے گھر رہ رہی ہیں خاتون
      27 اکتوبر کو جب مینا کالوپور کوآپریٹیو بینک میں ڈی میٹ اکاونٹ چیک کرنے گئی تو ان کے بھائی کی بات سچ ہوگئی۔ مینا نے دیکھا کہ اکاونٹ سے 4,90,59,529 روپے ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔ ان کا اسٹاک بک چکا ہے اور اس کی رقم شوہر کے اکاونٹ میں آچکی ہے۔ اس کے بعد دونوں میں بحث ہوگئی۔ شوہر پیسہ لوٹانے کے لئے راضی نہیں ہوا۔ اس سے ناراض ہو کر بیوی نے شوہر کے خلاف کیس دائر کردیا۔ اس واقعہ کے بعد مینا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور وہ اپنے بھائی کے گھر رہنے لگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: