ہوم » نیوز » وطن نامہ

انڈیا گیٹ پرخاتون نے لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے، جوان پراٹھایا ہاتھ

خاتون امرجوان جیوتی کے پاس جانا چاہتی تھی، سیکورٹی میں تعینات جوانوں نے جب اسے روکنے کی کوشش کی تواس خاتون نے ہنگامہ مچانا شروع کردیا۔

  • Share this:
انڈیا گیٹ پرخاتون نے لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے، جوان پراٹھایا ہاتھ
خاتون امرجوان جیوتی کے پاس جانا چاہتی تھی، سیکورٹی میں تعینات جوانوں نے جب اسے روکنے کی کوشش کی تواس خاتون نے ہنگامہ مچانا شروع کردیا۔

انڈیا گیٹ پر صبح ایک خاتون نے اس قدرہنگامہ کیا کہ سیکورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں کو 100 نمبرپرفون کرنا پڑا۔ خاتون نے امرجوان جیوتی پرنہ صرف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، بلکہ وہاں پررکھے گملے بھی توڑدیئے۔


ویڈیومیں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے امرجوان جیوتی کی سیکورٹی میں تعینات سپاہیوں کے اوپرہاتھ بھی اٹھایا۔ خاتون ہونے کی وجہ سے وہاں تعینات پولیس بے بس کھڑی رہی۔ آخرمیں پولیس کو100 نمبرپرشکایت کرنی پڑی اورخاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔


بتایا جتا ہے کہ صبح 8 بجے ایک خاتون انڈیا گیٹ پرپہنچی اوراس نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ خاتون امرجوان جیوتی کے پاس جانا چاہتی تھی۔ سیکورٹی میں تعینات جوانوں نے جب اسے روکنے کی کوشش کی تواس نے ہنگامہ مچانا شروع کردیا۔ خاتون نے امرجوان جیوتی کے پاس لگے گملوں کو توڑنا شروع کردیا۔


خاتون کوروکنے کے لئے جواب جب آگے بڑھے توخاتون ادھرادھرگھومنے لگی۔ کچھ دیربعد خاتون پھرآئی اوراس نے ایک فوجی افسرکودھکا دے دیا، اس کے بعد سیکورٹی میں تعینات جوانوں نے 100 نمبرپرکال کردیا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔

ذہنی طورپربیمار ہے خاتون

تلک مارگ تھانے کی پولیس کے مطابق خاتون ذہنی طورپربیمار ہے۔ خاتون سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نئی دہلی کے ڈی سی پی مدھرورما کے مطابق خاتون ذہنی طورپربیمارلگ رہی ہے۔ پولیس خاتون کا میڈیکل کرارہی ہے۔ جانچ کے بعد خاتون کو ذہنی علاج کے لئے دماغی سدھارگھربھیجا جائے گا۔
First published: Jan 13, 2019 10:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading