اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گرل فرینڈ نے شادی سے کیا انکار تو نوجوان نے ٹوئٹر پر خودکشی کی دھمکی دی، ممبئی پولیس نے نوجوانوں کو بچا لیا

    سائبر سیل کو ٹویٹر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ذہنی دباؤ کا شکار ایک نوجوان ٹوئٹر پر خودکشی کرنے کی بات کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز صبح ایک صحافی نے سائبر پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعہ اطلاع دی، جس کے بعد سائبر سیل افسران نے اس نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

    • Share this:
    ممبئی: اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 30 سالہ کیرل ڈپلوما کے طالب علم نے ٹوئٹر کے ذریعے خودکشی کرنے کی دھمکی دی۔ اس سے پہلے کہ وہ یہ قدم اٹھاتا ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس نوجوان کو سوشل میڈیا کی مدد سے بچالیا۔ سائبر سیل کو ٹویٹر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ذہنی دباؤ کا شکار ایک نوجوان ٹوئٹر پر خودکشی کرنے کی بات کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز صبح ایک صحافی نے سائبر پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعہ اطلاع دی، جس کے بعد سائبر سیل افسران نے اس نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

    تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ نوجوان دادر میں اروما نامی ہوٹل میں ہے، سائبر سیل افسر سنجے گوولکر ہوٹل پہنچے، ہوٹل کے کمرے کی ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے کمرہ کھول دیا اورنوجوان کو خودکشی سے بچالیا، جب پولیس افسر ہوٹل کے کمرے میں پہنچا تو اس کے ہاتھ میں چاقو ملا۔

    ممبئی میں 30 سالہ کیرل ڈپلوما کے طالب علم نے ٹوئٹر کے ذریعے خودکشی کرنے کی دھمکی دی۔ اس سے پہلے کہ وہ یہ قدم اٹھاتا ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس نوجوان کو سوشل میڈیا کی مدد سے بچالیا۔
    ممبئی میں 30 سالہ کیرل ڈپلوما کے طالب علم نے ٹوئٹر کے ذریعے خودکشی کرنے کی دھمکی دی۔ اس سے پہلے کہ وہ یہ قدم اٹھاتا ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے اس نوجوان کو سوشل میڈیا کی مدد سے بچالیا۔

    اس دوران نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنے والا تھا، لیکن اس نے کسی وجہ سے  شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے، اس لئے ہم نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان جمعہ کو ہوٹل آیا تھا، ذہنی علاج کے لئے نوجوان کو اسپتال بھیجا گیا، جہاں اس کی میڈیکل کاونسلنگ کی گئی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: