اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آپ کے Aadhaar Cardکا غلط استعمال تو نہیں ہورہا؟ گھر بیٹھے آسانی سے کرسکتے ہیں پتہ، غلط استعمال ہونے پر شکایت کا بھی آپشن

    Aadhaar Card Misuse: اگر آپ کو بھی یہ ڈر ہے کہ کورڈ میں کہیں آپ کے آدھار نمبر کا غلط استعمال ہو رہا ہے تو آپ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) کی آفیشل سائٹ پر یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کا آدھار نمبر کب اور کہاں استعمال ہوا ہے۔

    • Share this:
      Aadhaar Card Misuse: آدھار کارڈ ہمارے ملک میں ایک ضروری دستاویز ہے۔ آج، ہر سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے لے کر اسکول میں داخلہ لینے تک، آدھار نمبر مانگا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بینک میں کھاتہ کھولنے سے لے کر سم کارڈ حاصل کرنے تک ہر چیز میں آدھار ضروری ہے۔ لیکن اگر آدھار غلط ہاتھوں میں چلا جائے تو اس کے غلط استعمال کا بھی امکان ہے۔

      اگر آپ کو بھی یہ ڈر ہے کہ کورڈ میں کہیں آپ کے آدھار نمبر کا غلط استعمال ہو رہا ہے تو آپ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) کی آفیشل سائٹ پر یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کا آدھار نمبر کب اور کہاں استعمال ہوا ہے۔ اس کے لیے آپ سے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔

      یہ ہے اس کا طریقہ
      1. سب سے پہلے آپ کو آدھار کی ویب سائٹ یا اس لنک uidai.gov.in/ پر جانا ہوگا۔
      2. یہاں Aadhaar Authentication History کا آپشن Aadhaar Services کے نیچے ملے گا، اس پر کلک کریں۔
      3. یہاں آپ کو آدھار نمبر اور نظر آرہے سیکوریٹی کوڈ کو ڈال کر Send OTP پر کلک کرنا ہوگا۔
      4.اس کے بعد آدھار سے لنک رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ویریفکیشن کے لئے ایک OTP آئے گا، یہ اوٹی پی ڈال کر Submit کریں۔
      5. اس کے بعد آپ کو اتھنٹیکیشن ٹائپ اور ڈیٹ رینج اور او ٹی پی سمیت مانگی گئی سبھی تفصیلات بھرنی ہوگی۔ (نوٹ، آپ چھ مہینے تک کا ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں)۔
      6. آپ کے سامنے Verify OTP پر کلک کرتے ہی لسٹ آجائے گی، جس میں پچھلے 6 مہینوں میں آدھار کا استعمال کب اور کہاں ہوا اس کی جانکاری ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Mohammad Zubair: ’فوجداری قانون کوہراساں کرنےکیلئےنہ کیاجائےاستعمال‘ محمد زبیر کےسلسلہ...!

      یہ بھی پڑھیں:
      West Bengal: پارتھ کی گرفتاری پر پہلی مرتبہ بولیں ممتا بنرجی، ارپتا کو لے کر کہی یہ بات

      غلط استعمال پر ایسے کریں شکایت
      ریکارڈ دیکھ کر، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آدھار کارڈ کا غلط استعمال ہوا ہے، تو آپ فوراً شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ آپ ٹول فری نمبر 1947 پر کال کرکے یا help@uidai.gov.in پر ای میل کرکے شکایت درج کر سکتے ہیں یا آپ https://resident.uidai.gov.in/file-complaint لنک پر آن لائن شکایت بھی کر سکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: