உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی نے جاری کی 10 امیدواروں کی پہلی فہرست

    پنجاب اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی نے جاری کی 10 امیدواروں کی پہلی فہرست

    پنجاب اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی نے جاری کی 10 امیدواروں کی پہلی فہرست

    Punjab Assembly Election 2022: عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ جمعہ کو پارٹی کی طرف سے جاری پہلی فہرست میں 10 امیدواروں کا نام ہے۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ جمعہ کو پارٹی کی طرف سے جاری پہلی فہرست میں 10 امیدواروں کا نام ہے۔ دہلی میں برسراقتدار آپ نے کوٹ کپورا سیٹ سے کلتار سنگھ ساندھاواں کو موقع دیا ہے۔ وہیں، برنالا سے پارٹی نے گرمیت سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔

      پارٹی کی طرف سے جمعہ کو جاری فہرست میں کل 10 لوگ ہیں۔ ان میں گڑھ شنکر سیٹ سے جے کشن روڈی، جگراوں سے سروجیت کور منکے، نہال سنگھ والا سے منجیت، کوٹ کپورا سے کلتار سنگھ ساندھاواں، تلونڈی سابو سے بلجندر کور، بڈھلاڈا سے پرنسپل بدھ رام، دربا سے ہرپال سنگھ چیما، سنام سے امن ارورا، برنال سے گرمیت سنگھ، محل کلاں سے کلونت پنڈوری کا نام شامل ہے۔

      (फोटो: ANI/Twitter)


      حال ہی میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بہل نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھام لیا تھا۔ بہل ماجھا علاقے سے آتے ہیں اور ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں آپ بھی توسیع کرنے میں مصروف ہیں۔ سال 2017 کے انتخاب میں پارٹی کو ماجھا علاقے میں کسی بھی سیٹ پر جیت نہیں مل سکی تھی۔ ہندو طبقے سے آنے والے بہل پنجاب اسٹیٹ سب آرڈیننٹ سروسیز سلیکشن بورڈ (PSSSSB) کے صدر تھے۔ اس سے پہلے آئی جی کنور پرتاپ بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: