ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت پر عام آدمی پارٹی کا بڑا الزام، ٹرمپ کی دھمکی کےسامنےحکومت نےگھٹنےٹیک دیئے

سنجے سنگھ نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندرمودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2020 12:11 AM IST
  • Share this:
مودی حکومت پر عام آدمی پارٹی کا بڑا الزام، ٹرمپ کی دھمکی کےسامنےحکومت نےگھٹنےٹیک دیئے
سنجے سنگھ نے مودی حکومت پر بڑا الزام عائد کیا۔ فائل فوٹو- اے این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان کو دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اس کا سختی سے جواب دینےکے بجائے حکومت نےگھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔


سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ یہ بڑا ہی مایوس کن ہےکہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کے 135 کروڑ عوام بحران کے دور سے گزر رہے ہیں، ملک فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا ہے، لوگوں کی جان جا رہی ہے، ایسے وقت میں امریکہ کے صدر ہندوستان کو دھمکی دیتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سخت الفاظ میں اس کا جواب دینے کی بجائے حکومت امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔


عام آدمی پارٹی کے ترجمان اورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندرمودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ترجمان اورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندرمودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔


انہوں نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندر مودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔ انہوں نےکہا کہ جہاں ایک طرف ملک کورنا وبا کے بحران کا شکارہے، وہیں دوسری طرف مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی سوچ اورپالیسیاں سمجھ سے باہر ہے۔ جہاں ملک خود اس وباکا شکار ہے، وہاں مرکزمیں بیٹھی بی جے پی حکومت 19 مارچ تک مختلف ممالک کوسینٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹر برآمدکر رہی تھی۔ واضح رہےکہ ہندوستان نے ادویات کی برآمدات پرپابندی جزوی طورپرختم کردی ہے۔گھریلو ضروریات اور دستیابی کی بنیاد پر آرڈر پورےکئے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے۔
First published: Apr 08, 2020 12:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading