உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدارتی الیکشن 2022: AAP کا بڑا اعلان، اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کرے گی کیجریوال کی پارٹی

    عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا، ‘عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ ہوئی اور متفقہ طور پر طے کیا ہے کہ صدارتی عہدے کے لئے ہونے والے اس الیکشن میں ہم لوگ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کریں گے‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: صدر جمہوریہ کے لئے ہونے والے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کے روز واضح کیا کہ وہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کی ہی حمایت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اس بارے میں جانکاری دی۔

      دراصل آئندہ صدرارتی الیکشن سے متعلق سرخیوں کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی (PAC) کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ PAC کی اس میٹنگ میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا، سنجے سنگھ، گوپال رائے، آتشی مارلینا، راگھو چڈھا، عمران حسین اور راکھی بڈلا سمیت عام آدمی پارٹی کے 11 اراکین شامل ہوئے تھے۔

      وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی میٹنگ میں یشونت سنہا کی حمایت کا فیصلہ لیا گیا۔
      وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر عام آدمی پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی میٹنگ میں یشونت سنہا کی حمایت کا فیصلہ لیا گیا۔ (فائل فوٹو)

      اس میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا، ‘عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ ہوئی اور متفقہ طور پر طے کیا ہے کہ صدارتی عہدے کے لئے ہونے والے اس الیکشن میں ہم لوگ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کریں گے‘۔

      سنجے سنگھ نے اس کے ساتھ ہی کہا، ’صدر عہدے کے لئے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کا بھی ہم احترام کرتے ہیں، لیکن الیکشن میں ہم اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کو حمایت کریں گے۔ پارٹی کے سارے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ 18 تاریخ کو اپنا ووٹ یشونت سنہا کو دیں گے۔ اروند کیجریوال اور پی اے سی نے یہ فیصلہ لیا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: