لیفٹننٹ گورنر کو ہٹانے کا بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ دکھاوا : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چند اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ کو ہٹانے کی مانگ صرف اصل امور سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

Sep 27, 2015 09:20 AM IST | Updated on: Sep 27, 2015 09:20 AM IST
لیفٹننٹ گورنر کو ہٹانے کا بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ دکھاوا : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چند اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ کو ہٹانے کی مانگ صرف اصل امور سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

پارٹی کی جانب سے یہاں کہا گیا کہ اصل مسئلہ مرکزی حکومت کے غیرمناسب طریقے سے دہلی حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنا ہے اور بی جے پی کے اراکین نے مسٹر جنگ کو ہٹانے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ صرف اصل امور سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے۔

پارٹی نے دریافت کیا کہ بی جے پی اراکین اس وقت کیا کررہے تھے جب دہلی میں کوئی حکومت نہیں تھی۔

Loading...

گزشتہ سات ماہ سے مرکزی حکومت راج نواس کے ذریعہ کام کاج میں مداخلت کررہی تھی اور دہلی میں تاریخی عوامی تائید حاصل کرکے جمہوری طریقے سے قائم ہوئی حکومت کو پہلے روز سے آزادانہ طورپر کام کرنے نہیں دیا گیا۔پارٹی نے کہاکہ ہم پوری طاقت کے ساتھ دہلی کے کام کاج میں مداخلت کررہی مرکزی حکومت سے جدوجہد کرتے رہیں گے اور وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی اپنی لڑائی کومزید وسیع کریں گے۔

Loading...