உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CM بننے سے پہلے بھگونت مان نے 122 سابق لیڈروں کی سیکورٹی واپس لینے کا دیا حکم، حلف برداری تقریب میں پورے پنجاب کو کیا مدعو

    پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بھگوت مان۔(فائل فوٹو)

    پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بھگوت مان۔(فائل فوٹو)

    بھگونت مان نے کہا کہ ہم نے تقریب حلف برداری میں پنجاب کے لوگوں کو مدعو کیا ہے۔ اس دن ہر پنجابی حلف اٹھائے گا۔ ہم پنجاب کی ترقی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘

    • Share this:
      امرتسر: عام آدمی پارٹی (AAP)کے رہنما اور پنجاب کے نامزد وزیر اعلی بھگونت مان(Punjab AAP CM candidate Bhagwant Mann) نے ہفتہ کو گورنر بنواری لال پروہت سے ملاقات کی اور ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ گورنر سے ملاقات کے بعد راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مان نے کہا کہ انہوں نے ایم ایل اے کی حمایت کا خط گورنر کو سونپا، جسے گورنر نے قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور گورنر صاحب نے اسے قبول کر لیا۔‘ مان نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب 16 مارچ کو 12.30 بجے نواشہرضلع میں آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑ کلاں میں ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Corporation elections postponed:  عآپ کا مرکز پر ریاستی الیکشن آفیسر کو دھمکانے کا الزام

      مان نے کہا کہ ہم نے تقریب حلف برداری میں پنجاب کے لوگوں کو مدعو کیا ہے۔ اس دن ہر پنجابی حلف اٹھائے گا۔ ہم پنجاب کی ترقی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی کابینہ کی تشکیل کے سوال پر مان نے کہا، ’’کابینہ اچھی ہوگی۔ تاریخی فیصلے کیے جائیں گے۔ اس درمیان، بھگونت مان نے پنجاب کے 122 سابق ایم پی ایز، ایم ایل ایز کی سیکیورٹی واپس لینے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ بتا دیں کہ بھگونت مان کو کل پنجاب AAP لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے AAP کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی تھی اور انہیں حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ AAP نے 117 رکنی پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں 92 سیٹیں جیتی ہیں۔

      گاوں-شہروں میں لوگوں سے مل کر ان کے مسائل دور کریں- ارکان اسمبلی کو بھگونت مان کی ہدایت
      عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان، جو پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں، نے جمعہ کو پارٹی کے نو منتخب ایم ایل اے سے کہا تھا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت گاؤں اور شہروں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو AAP حکومت سے ان کی زندگیوں میں تبدیلی کے لیے بہت سی توقعات ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وزیر اعظم مودی نے دیا پنجاب میں مدد کا بھروسہ، تو اروند کیجریوال بولے-Thank You Sir

      مان نے ایم ایل اے سے کہا، ’جہاں ہم نے ووٹ مانگے ہیں وہاں کام کریں۔ جیتنے کے بعد لوگوں کو چندی گڑھ آکر ان سے ملنے کے لیے مت کہو۔ انہوں نے کہا، ’’حکومت گاؤں، وارڈوں اور محلوں سے چلے گی۔ جاؤ اور لوگوں سے ملو۔ ان کے ساتھ چائے پیو۔‘‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: