اپنا ضلع منتخب کریں۔

    AAP سرکار کے وزیر راجیندر گوتم نے دیا استعفی، تبدیلی مذہب پروگرام کو لے کر ہوا تھا تنازع

    AAP سرکار کے وزیر راجیندر گوتم نے دیا استعفی، تبدیلی مذہب پروگرام کو لے کر ہوا تھا تنازع ۔ تصویر : فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔

    AAP سرکار کے وزیر راجیندر گوتم نے دیا استعفی، تبدیلی مذہب پروگرام کو لے کر ہوا تھا تنازع ۔ تصویر : فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔

    Delhi News: گزشتہ دونوں ایک تبدیلی مذہب پروگرام میں مبینہ طور پر شامل ہونے سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئے تھے اور بی جے پی لگاتار ان کے استعفی کا مطالبہ کررہی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کی عام آدمی پارٹی کی سرکار میں وزیر راجیندر پال گوتم نے اتوار کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ گزشتہ دونوں ایک تبدیلی مذہب پروگرام میں مبینہ طور پر شامل ہونے سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئے تھے اور بی جے پی لگاتار ان کے استعفی کا مطالبہ کررہی تھی ۔

      دہلی کے سماجی بہبود ، تعاون، درج فہرست ذات و قبائل کی بہبود کے وزیر گوتم نے اپنا دو صفحات پر مشتمل استعفی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : آج مہارشی والمیکی جی کا پرکٹ اتسو کا دن ہے اور دوسری جانب کانشی رام صاحب کی برسی بھی ہے ۔ ایسے میں آج میں کئی بندشوں سے آزاد ہوا اور آج میرا نیا جنم ہوا ہے ۔ اب میں اور زیادہ مضبوطی سے سماج پر ہونے والے مظالم اور حقوق کی لڑائی کو کسی پابندی کے بغیر جاری رکھوں گا ۔


      بتادیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس پوگرام کے ویڈیو میں شامل ہزاروں لوگ بودھ مذہب اپنانے کا عہد لیتے اور ہندو دیوی دیوتاوں کی مذبت کرتے سنے جاسکتے ہیں ۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی نے دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے ان سے گوتم کو کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دہلی ۔ این سی آر میں آخر کب رکے گی بارش؟ IMD نے دی جانکاری، 15 سال بعد ہوئی اتنی بارش


       

      یہ بھی پڑھئے: یوپی کانگریس کے صدر برج لال کھابری نے کہا: 'راہل کا مطلب بھارت، بھارت کا مطلب راہل'


      بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس میں اے اے پی پر ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ گوتم کا تبصرہ اس نفرت کو ظاہر کرتا ہے، جو پارٹی کے دل میں کمیونٹی (ہندووں) کے تئیں ہے ۔

      ادھر عام آدمی پارٹی یا دہلی سرکار کا کوئی آفیشیل رد عمل نہیں آیا تھا ۔ حالانکہ اے اے پی ذرائع نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی اس کو لے کر گوتم سے کافی ناخوش ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: