உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پھر مشکل میں AAP کے لیڈران، ناراض ایل جی نے کہا: آتشی، درگیش اور سوربھ پر ہوگا کیس

    پھر مشکل میں AAP کے لیڈران، ناراض ایل جی نے کہا: آتشی، درگیش اور سوربھ پر ہوگا کیس ۔ فائل فوٹو ۔

    پھر مشکل میں AAP کے لیڈران، ناراض ایل جی نے کہا: آتشی، درگیش اور سوربھ پر ہوگا کیس ۔ فائل فوٹو ۔

    Delhi News : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پر لگاتار عام آدمی پارٹی کی طرف سے لگ رہے الزامات پر اب ایل جی وی کے سکسینہ کا غصہ پھوٹ پڑا ہے ۔ ایل جی سکسینہ نے بدھ کو کہا کہ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف ہر حال میں قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہوں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پر لگاتار عام آدمی پارٹی کی طرف سے لگ رہے الزامات پر اب ایل جی وی کے سکسینہ کا غصہ پھوٹ پڑا ہے ۔ ایل جی سکسینہ نے بدھ کو کہا کہ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف ہر حال میں قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہوں ۔ خاص کر اے اے پی ممبران اسمبلی آتشتی اور سوربھ بھاردواج جنہوں نے بدعنوانی کے غلط الزامات لگاکر ہتک عزت کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے کہا تھا کہ ایل جی سکسینہ نے 2016 میں ہوئی نوٹ بندی کے دوران 1400 کروڑ روپے کے پرانے نوٹ بدلے تھے، اس دوران وہ کھادی گرام ادھیوگ کے چیئرمین تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح سے بڑھی ملک کی جی ڈی پی


      ان الزامات کے بعد ایل جی سکسینہ نے کہا کہ یہ الزام ان کے خیالوں کی پیداوار ہے اور وہ ایسا ہی کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی آفیشیل ذرائع کے مطابق سنواد اور وکاس آیوگ کی وائس چیئرپرسن جیسمین شاہ اور درگیش پاٹھک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: UN میں ہندوستان کو ملے گا فرانس کا ساتھ، اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کے بعد اتفاق


      ایل جی وی کے سکسینہ نے کہا کہ یہ اب کیجریوال اینڈ کمپنی کا ہال مارک بنتا جارہا ہے کہ پہلے چلاو، الزامات لگاو اور جب جانچ ہو تو سر پر پیر رکھ کر بھاگ لو ، زیادہ کچھ ہو تو معافی بھی مانگ لو ۔ ایل جی کے آفس کی جانب سے جاری آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل جی نے اے اے پی لیڈروں کی جانب سے ان پر لگائے گئے فرضی الزامات ، ہتک عزت اور خیالی الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

      بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایل جی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اے اے پی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جس سے عام آدمی پارٹی اپنی اپنی چلاو اور بھاگ جاو کی عادت کی وجہ سے اس مرتبہ بچ نہیں سکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: