ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امانت اللہ خان کی اپیل ، مسجدوں کو بنائیں کوارنٹائن سینٹر اور آکسیجن کے ساتھ بیڈس کا کریں انتظام

امانت اللہ خان نے کہا کہ دہلی اور ملک کے تمام مسلمانوں سے میری اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہوسکے تو مسجدوں کے اندر کوارنٹائن سینٹر بنائیں اور آکسیجن کے ساتھ ساتھ بستروں کا بھی انتظام کریں ۔

  • Share this:
امانت اللہ خان کی اپیل ، مسجدوں کو بنائیں کوارنٹائن سینٹر اور آکسیجن کے ساتھ بیڈس کا کریں انتظام
امانت اللہ خان کی اپیل ، مسجدوں کو بنائیں کوارنٹائن سینٹر اور آکسیجن کے ساتھ بیڈس کا کریں انتظام ۔ فائل فوٹو ۔

اپنے بیانات کیلئے مشہور عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان نے ایک مرتبہ پھر بڑا بیان دیتے ہوئے مسجدوں کو کورونا وائرس کی بیماری کے مریضوں کیلئے کوارنٹائن سینٹر بنانے کی اپیل کی ہے ۔ امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پر یہ اپیل جاری کی ۔  ٹویٹر اور فیس بک پر امانت اللہ خان نے لکھا کہ دہلی اور ملک کے تمام مسلمانوں سے میری اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہوسکے تو مسجدوں کے اندر کوارنٹائن سینٹر بنائیں اور آکسیجن کے ساتھ ساتھ بستروں کا بھی انتظام کریں ۔ اپنی مسجدوں کو تمام مذاہب کیلئے کھولیں ۔ اللہ تعالی نے ہمیں خدمت کا ایک موقع دیا ہے۔




ممبر اسمبلی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب دہلی کی مساجد کو جن میں شاہی جامع مسجد کے علاوہ مسجد فتح پوری شامل ہیں ، کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے جون کے آخر تک بند کردیا گیا ہے ۔ جامع مسجد کو 30 جون تک جبکہ  شاہی مسجد فتح پوری کو دو جولائی تک بند کردیا گیا ہے ۔ اکثر جگہوں پر سماجی دوری کے ساتھ مسجدوں میں نماز ادا کی جارہی ہیں ۔


خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن کے دوران مسجدوں کا کوارنٹائن سینٹر کے طور پر استعمال ہو چکا ہے ۔ ایسے میں امانت اللہ خان کی اپیل کافی معنی خیز ہے ۔ لیکن جب مساجد کا کوارنٹائن سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا ، اس وقت صرف تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کو مسجد میں کوارنٹائن کیا گیا تھا ۔ ابھی تک مدرسوں میں بڑی تعداد میں کوارنٹائن سینٹر بنائے گئے ہیں ۔
First published: Jun 14, 2020 11:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading