ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر، کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کے ذریعہ آتشی مارلینا کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا، ’’کورونا کے خلاف جنگ میں آتشی مارلینا کا اہم تعاون رہا ہے۔مجھے امید ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوکر ایک مرتبہ پھر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گی’۔

  • Share this:
عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر، کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہی یہ بات
عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کی سینئر لیڈر اور کالکا جی سے حلقہ کی رکن اسمبلی آتشی مارلینا کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ آتشی مارلینا نے 16جون کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج صبح 17جون کو مثبت آئی ہے۔ فی الحال ان میں ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کے ذریعہ آتشی مارلینا کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا، ’’کورونا کے خلاف جنگ میں آتشی مارلینا کا اہم تعاون رہا ہے۔مجھے امید ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوکر ایک مرتبہ پھر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گی’۔




آتشی مارلینا کے علاوہ اس سے قبل دہلی کے وزیر صھت ستیندر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا بھی کورونا وائرس ٹسٹ کرایا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی کورونا رپورٹ میں انہیں نگیٹیو (منفی) پایا گیا ہے۔ وہیں وزیر صحت ستیندر جین کا بھی کورونا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت کا آج دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔

وزیر صحت ستیندر جین کا بھی کورونا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت کا آج دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔
وزیر صحت ستیندر جین کا بھی کورونا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت کا آج دوبارہ کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔ وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ماہرین سے دہلی میں کورونا کی روک تھام کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی کنٹینمنٹ اسٹریٹجی کو مزید موثر بنانے کے بارے میں بھی ان سے غوروخوض کیا۔
First published: Jun 17, 2020 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading