گھریلو تشدد کیس میں مطلوب سومناتھ بھارتی نے آخر کار خودسپردگی کی

نئی دہلی۔ گھریلو تشدد کیس میں مطلوب دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے آخر کار پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔

Sep 29, 2015 07:58 AM IST | Updated on: Sep 29, 2015 07:58 AM IST
گھریلو تشدد کیس میں مطلوب سومناتھ بھارتی نے آخر کار خودسپردگی کی

نئی دہلی۔  گھریلو تشدد کیس میں مطلوب دہلی کے سابق وزیر قانون سومناتھ بھارتی نے آخر کار پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مسٹر بھارتی نے دوارکا پولیس تھانے میں خودسپردگی کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے مسٹر بھارتی کو سخت جھٹکا دیتے ہوئے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی تھی کہ درخواست گزار پہلے خودسپردگی کریں۔

Loading...

وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کئی لیڈروں نے مسٹر بھارتی کو یہ کہتے ہوئے خودسپردگی کا مشورہ دیا تھا کہ ان کا ایسا نہ کرنے سے پارٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Loading...