نئی دہلی: دہلی شراب معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کیجریوال حکومت کے وزراء کی پریشانی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں راگھو چڈھا اور کیلاش گہلوت کا نام لیا ہے۔ ای ڈی نے اپنی ضمنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی کی تشکیل کے دوران ٹرانسپورٹ وزراء کے گروپ میں کیلاش گہلوت بھی شامل تھے۔
دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت کی مشکلات بڑھیں
کیلاش گہلوت نئی ایکسائز پالیسی پر غور و خوض کرنے کے لیے بنائے گئے وزراء کے گروپ کا حصہ تھے۔ کیلاش گہلوت جی او ایم کا حصہ تھے، جس نے نئی پالیسی پر کابینہ کے نوٹ اور عوامی تبصروں پر غور کیا تھا۔ وجے نائر کیلاش گہلوت کی سرکاری رہائش گاہ پر رہتے تھے۔ نیوز 18 نے اس چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں راگھو چڈھا، اے سی ایس فائنانس، پنجاب حکومت، ایکسائز کمشنر ورون روزم، ایف سی ٹی، پنجاب ایکسائز کے افسران اور وجے نائر نے شرکت کی تھی۔
شرد پوار کا این سی پی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان، کہا: کہیں تو رکنا ہوگاروزگار میلے میں وزیر اعظم مودی پھر دیں گے 70 ہزار نوجوانوں کو نوکری کی سوغات، جانئے تاریخوجے نائر کو اروند کیجریوال اور منیش سسودیا نے چھوٹ دی تھی۔ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ وجے نائر کو ایکسائز پالیسی بنانے، اسے نافذ کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کی حمایت اور چھوٹ حاصل تھی۔ ای ڈی نے چارج شیٹ میں کہا کہ ارون پلئی کا ساتھی ابھیشیک بوئیناپلی بکی بابو تھا۔ ای ڈی نے چارج شیٹ میں کہا کہ وجے نائر نے سمیر مہیندرو کو بتایا تھا کہ ارون اور اس کے ساتھی گروپ دہلی شراب کی پالیسی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند تھا۔ کیونکہ اس گروپ کے پاس اروند کیجریوال کے ساتھ بہت پیسہ، سیاسی روابط اور دوستی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔