سوڈان سے نکالے گئے تقریباً 2400 ہندوستانی، ٹوٹی پھوٹی ہوائی پٹی پر اتارا ہرکیولس جہاز

سوڈان سے نکالے گئے تقریباً 2400 ہندوستانی، ٹوٹی پھوٹی ہوائی پٹی پر اتارا ہرکیولس جہاز

سوڈان سے نکالے گئے تقریباً 2400 ہندوستانی، ٹوٹی پھوٹی ہوائی پٹی پر اتارا ہرکیولس جہاز

پائلٹ نے اپنے الیکٹرو آپٹیکل/انفرا ریڈ سینسرز کا استعمال رن وے تک پہنچنے پراس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کہ رن وے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اس کے آس پاس کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    آپریشن کاویری کے تحت ہندوستانیوں کا 13واں گروپ سوڈان سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ اس گروپ میں 300 مسافر شامل ہیں۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کیا کہ تقریباً 2400 ہندوستانیوں کو نکالا گیا۔ آئی این ایس سومیدھا پورٹ سوڈان سے 300 مسافروں کے ساتھ جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ ہندوستانیوں کے 13ویں بیاچ کو آپریشن کاویری کے تحت نکالا گیا۔

    اندھیری رات میں ٹوٹی پھوٹی ہوائی پٹی پر اتارا ہرکیولس جہاز

    خانہ جنگی کے شکار افریقی ملک سوڈان سے ہندوستانی فضائیہ نے ایک حیران کن اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک حاملہ خاتون سمیت سینکڑوں ہندوستانیوں کو بچایا ہے۔ فضائیہ کے دلیر پائلٹوں نے رات کے اندھیرے میں ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے کو نائٹ ویژن چشموں کی مدد سے ایک خستہ حال چھوٹی فضائی پٹی پر اتار کر مشن انجام دیا۔

    جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ 27/28 اپریل کی رات کی گئی اس کارروائی میں فضائیہ کے عملے نے C-130J طیارے کو شمال سے تقریباً 40 کلومیٹر دور وادی سیدنا میں واقع آرمی ایئر بیس پر اتارا۔ خرطوم کے ایئرپورٹ کے رن وے پر نیوی گیشن کی کوئی سہولت نہیں تھی اور نہ ہی لینڈنگ کے لیے لائٹنگ کی ضرورت تھی۔ طیارے میں ایندھن بھرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    SCO کی میٹنگ میں راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو کیا خبردار، کہا: دہشت گردی کے حامیوں پر جواب دہی طے کرنے کی ضرورت

    یہ بھی پڑھیں:

    من کی بات:چار لاکھ مراکز پر نشریات، بی جے پی کے سبھی ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور عہدیدار لیں گے حصہ

    انفرا ریڈ سینسر کا کیا گیا استعمال

    ریسکیو آپریشن کے دوران فضائیہ کے پائلٹس نے نائٹ ویژن چشموں کا استعمال کیا۔ پائلٹ نے اپنے الیکٹرو آپٹیکل/انفرا ریڈ سینسرز کا استعمال رن وے تک پہنچنے پراس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کہ رن وے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اس کے آس پاس کوئی خطرہ نہیں ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: