شمال-مغربی اور وسطی ہندوستان میں مئی میں معمول سے زیادہ بارش کی امید، مشرقی حصے میں بڑھے گا درجہ حرارت

شمال-مغربی اور وسطی ہندوستان میں مئی میں معمول سے زیادہ بارش کی امید، مشرقی حصے میں بڑھے گا درجہ حرارت- علامتی تصویر

شمال-مغربی اور وسطی ہندوستان میں مئی میں معمول سے زیادہ بارش کی امید، مشرقی حصے میں بڑھے گا درجہ حرارت- علامتی تصویر

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس دوران ان علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔ راتیں تو گرم رہیں گی، لیکن دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    مغربی اترپردیش، پنجاب سمیت ان علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔ راتیں تو گرم رہیں گے، لیکن دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ، مشرقی ہندوستان میں گرمی ستائے گی اور زیادہ علاقوں میں لو چلے گی۔

    آئی ایم ڈی کی جانب سے مئی کے لیے درجہ حرارت اور بارش کے لیے جاری پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ مشرقی اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، اودیشہ، مغربی بنگال کے گنگا کنارے والے علاقے، ساحلی آندھراپردیش اور شمالی چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں، مشرقی مدھیہ پردیش اور ساحلی گجرات میں معمول سے زیادہ گرمی رہے گی اور لو بھی چلے گی۔ اگر پورے ملک کی بات کریں تو مئی میں 61.4 ملی میٹر کے اوسط سے 91 سے 109 فیصد تک بارش کی امید ہے۔

    آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجئے مہاپاتر نے کہا کہ استوائی بحر الکاہل پر ال نینو حالات مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے سطح سمندر کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ ال نینو حالات کا اثر ہندوستان میں مونسون کی بارشوں پر پڑتا ہے۔ اس کے اثر کی وجہ سے بارشیں کم ہوتی ہیں اور بعض اوقات خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    من کی بات:چار لاکھ مراکز پر نشریات، بی جے پی کے سبھی ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور عہدیدار لیں گے حصہ

    یہ بھی پڑھیں:

    خواتین پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن پر 2 FIRدرج، پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج

    اس سے پہلے، آئی ایم ڈی نے عام مونسون سیشن کے لیے پیش قیاسی کی تھی۔ ہریانہ سمیت شمال مغرب اور مغربی وسطی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں مئی کے مہینے میں بھی لو سے راحت جاری رہے گی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اس دوران ان علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔ راتیں تو گرم رہیں گی، لیکن دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: