مسلمانوں کو پانچ فیصدریزرویشن فراہم کیا جائے، مہاراشٹر اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
مسلمانوں کو پانچ فیصدریزرویشن فراہم کیا جائے، مہاراشٹر اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے سرکار سے جواب طلب کیا کہ جب ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کے ریزروریشن کو بر قرار رکھا ہے تو یہ سیکولر سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں کر تی؟
ممبئی: آج مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے آخری روز اسمبلی میں مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن کی فراہمی پر ایوان میں آواز بلند کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے سرکار سے جواب طلب کیا کہ جب ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کے ریزروریشن کو بر قرار رکھا ہے تو یہ سیکولر سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کی فراہمی میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں کر تی؟ اس کا جواب سرکار کو دینا ہوگا۔
ابوعاصم اعظمی نے اسمبلی اجلاس کے پہلے روز بھی مسلم ریزرویشن کا مطالبہ کیا تھا اور سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ آج ابوعاصم اعظمی نے بجٹ اجلاس کے آخر روز سرکار کی توجہ مسلم ریزرویشن کی جانب دلاتے ہوئے اعظمی نے یہ واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی, معاشی حالات اور دیگر کمزور طبقات کو دیکھتے ہوئے ریزرویشن کی فراہمی کی جانی چاہئے، لیکن سرکار اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے اگر سرکار سیکولر ہے تو کیوں نہیں مسلمانوں کا ریزرویشن نافذ کیا جاتا یا ہائی کورٹ نے جو حکم دیا ہے، اسی نہج پر مسلمانوں کا ریزرویشن بحال کیا جائے۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے، اس کے باوجود اس کی بحالی اب تک نہیں کی گئی ہے۔ یہ سراسر مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔
واضح رہے کہ پیشتر کانگریس - این سی پی سرکار نے 2014 میں مراٹھا سماج کے ساتھ ریاست میں مسلم سماج کو تعلیم اور روزگار کے میدان میں ایک آرڈیننس کے ذریعہ پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا تھا، لیکن فڑنویس حکومت میں مسلم ریزرویشن کو کالعدم قراردیا گیا تھا۔ اب دوبارہ مہا وکاس اگھاڑی کی سرکار میں مسلم ریزرویشن کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
محی الدین اور وسیم انصاری کی رپورٹ
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔