مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے پرآپ کوفوراًجیل بھیج دیاجائیگا،ایس پی لیڈرابوعاصم اعظمی کابیان
ہندو دیش بھکت ہے تو نیرو مودی اور وجئے مالیہ کون ہیں: ابوعاصم اعظمی کا موہن بھاگوت سے سوال
تاپسی پنو اور انورگ کشیپ کے گھر اور آفس پر انکم ٹیکس کے چھاپہ مار کاررائی پرتبصرہ کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ملک سے جمہوریت کا خاتمہ ہورہا ہے ۔ڈکٹیٹر شب آرہی ہے۔ اب راجہ اور نوابوں کی حکمرانی چل رہی ہے اگر راجہ صاحب کے شان میں کوئی کچھ کہتا ہے تو اسے سیدھا جیل بھیجا جاتا ہے۔
ممبئی :مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ودھان بھون میں میڈیا سے مخاطب کیا ۔فلم داکارہ تاپسی پنو اور انورگ کشیپ کے گھر اور آفس پر انکم ٹیکس کے چھاپہ مار کاررائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے جمہوریت کا خاتمہ ہورہا ہے ۔ڈکٹیٹر شب آرہی ہے۔ اب راجہ اور نوابوں کی حکمرانی چل رہی ہے اگر راجہ صاحب کے شان میں کوئی کچھ کہتا ہے تو اسے سیدھا جیل بھیجا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر صاحب نے غریب سے لے کرامیر تک سب کو یکساں حقوق دئیے ہیں ان حقوق کو سلب کر نے کاکام سرکار کر رہی ہے۔
اس سے پہلے میں نے اعظم گڑھ دورہ پر جب اعظم گڑھ کے نام تبدیلی کی میں مخالفت کی تو وزیر اعلی ٰاتر پردیش نے میرے خلاف ہی معاملہ درج کروادیا۔ آج چاپلوسی اور سرکار کے تلوے چاٹنے والوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے حق بات کہنے پرجیل میں ڈالا جارہا ہے ۔ یہ سراسر غلط ہے اور جمہوریت کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلی کی گدی پربیٹھنے والے لوگوں کو برا لگا تو فوراً آپ کے خلاف کارروائی ہو جاتی ہے جیل تک بھیج دیا جاتا ہے ۔آج اگر کوئی بھی سرکار کے خلاف بولتا ہے تو اس پر مقدمہ قائم کر کے اسے غداروطن تک کہا جاتا ہے یہ جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ ابوعاصم اعظمی ممبئی میں جاری مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کے دوران میڈیا سےخطاب کررہے تھے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔جوکہ 10 مارچ تک جاری رہے ۔
انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں مکان اور دفاتر پر چھاپے ماری
یادر ہے کہ آج دوپہر میں محکمہ انکم ٹیکس نے فلم ڈائریکٹرز، انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنو (Tapsee Pannu) کے دفتر گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپے فینٹم فلمز سے متعلق ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ممبئی میں متعدد مقامات پر چھاپے (Income Tax Raids)مارے گئے ۔سی این این نیوز 18 کے نمائندے ایشیش مہارشی نے بتایا کہا کہ انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور اداکارہ تپسی پنوں پر بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس میں چوری کرنے کا الزام ہے۔ ممبئی اور اس کے باہر واقع ان لوگوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔