اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بابری مسجد فیصلہ: ابوعاصم اعظمی نےمرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سی بی آئی کو بتایا کٹھ پتلی

    ہندو دیش بھکت ہے تو نیرو مودی اور وجئے مالیہ کون ہیں: ابوعاصم اعظمی کا موہن بھاگوت سے سوال

    ہندو دیش بھکت ہے تو نیرو مودی اور وجئے مالیہ کون ہیں: ابوعاصم اعظمی کا موہن بھاگوت سے سوال

    مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث مجرمین کو رہا کئے جانے پر تفتیشی ایجنسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ایجنسیوں کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے اشاروں پر کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث مجرمین کو رہا کئے جانے پر تفتیشی ایجنسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ایجنسیوں کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے اشاروں پر کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے سی بی آئی، ای ڈی، انکم ٹیکس، این آئی اے سمیت تمام ایجنسیوں کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم سی بی آئی کے اس عمل کی مذمت کر تے ہیں کیونکہ یہ سی بی آئی مجرمین کا جرم ثابت کر نے میں ناکام رہی ہے۔ یہ ملک کیلئے 6 دسمبر سے بھی زیادہ سیاہ دن ہے کیونکہ اس میں انصاف کا خون ہوا ہے۔

    ابوعاصم اعظمی نے سخت لہجہ اختیار کر تے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں بم دھماکہ 2008 میں ملوث سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو سرکار بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جب تک یہ سرکار رہے گی اس وقت تک حصول انصاف مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔ اس سرکار پر مجھے بھروسہ نہیں ہے، اس لئے اب عوام کو بیدار ہونا چاہئے اور تمام پارٹیوں کو متحد ہوکر بی جے پی کی سرکار کو ہٹانا چاہئے تبھی سی بی آئی اور ان کی کٹھ پتلی ایجنسیوں سے ہمیں نجات ملے گی۔

    مالیگاؤں بم دھماکہ کے تفتیش میں اہم رول ادا کرنے والے اے ٹی ایس سر براہ ہیمنت کر کرے کے کیس میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ملزمین کو رہا کئے جانے پر بھی ابو عاصم اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح سے ہیمنت کر کرے نے ان ملزمین کو گرفتار کیا، کل ان کی تفتیش کو بھی غلط قرار دیا جائے گا۔ آج جو فیصلہ آیا ہے وہ سیاہ ترین دن کی علامت ہے۔ انہوں نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو رکن پارلیمنٹ بنایا گیا ہے جبکہ وہ مالیگاؤں بم دھماکہ میں ملوث پائی گئی ہے، جس وقت بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اس وقت مقدمہ قائم کیا گیا برسوں کیس چلایا گیا، اس میں عدالت نے تسلیم کیا کہ مسجد کی شہادت غلط ہے، لیکن افسوس صد افسوس کہ سی بی آئی کو کوئی ثبوت نہیں ملتے ہیں اور تمام ملزمین باعزت بری ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے اس سرکار کو بے دخل کرنا ضروری ہے، مجھے روہنی سالین کی وہ بات یاد آتی ہے جس میں انہوں نے این آئی اے پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا کہ این آئی اے نے انہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرے کے خلاف مقدمہ میں نرمی برتنے کی ہدایت دی تھی۔

    مالیگاؤں بم دھماکہ کے تمام ملزمین جس میں میجر اپادھیائے، کرنل پروہت کو رہا کر دیا گیا ہے، ایسے میں ہم اور کیا امید کر سکتے ہیں جب تک یہ سرکار رہے گی انصاف نہیں ملے گا اس لئے اس سرکار کو ہی بدلنا ہے۔ ہمیں اب اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر قانون کی بقا ہو سکے جبکہ موجود سرکار بابا صاحب امبیڈ کر قانون اور دستور کی پامالی کر رہی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت میں مجرمین کی رہائی اس بات کا غماز ہے کہ سی بی آئی انہیں سزا دلانے سے قاصر تھی اس لئے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سی بی آئی کو مودی سرکار نے کٹھ پتلی بنا رکھی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: