نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کی ڈیجیٹل اکائی جیو پلیٹ فارمز (Jio Platforms) کو ساتواں انوسٹر مل گیا ہے۔ فیس بک اور دیگر بڑی انوسٹمنٹ کمپنیوں کے بعد ابو ظہبی انوسٹمنٹ اتھارٹی (Abu Dhabi Investment Authority) نے بھی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جیو پلیٹ فارمز میں ADIA 1.6 فیصد کی شراکت کے لئے 5,683.50 کروڑ روپئے سرمایہ کرے گی۔ گزشتہ سات ماہ میں جیو پلیٹ فارمز میں یہ 8 ویں سرمایہ کاری ہے۔ ADIA UAE کی ساورین ویلتھ فنڈ ہے۔
جمعہ (5 جون) کو سلور لیک پارٹنرس (Silver Lake Partners) نے اضافی 0.93 فیصدی اسٹیک کے لئے 4,546.80 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مئی کے آغاز میں بھی سلور لیک نے 1.15 فیصدی حصہ داری کے لئے 5,655.75 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ جمعہ کو ہی ابو ظہبی واقع انویسمنٹ کمپنی مبدالہ (Mubadala) نے 9,093.60 کروڑ روپئے میں 1.85 فیصد حصہ داری خریدی۔ ADIA نے جیو پلیٹ فارم کی اکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹر پرائز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ روپئے ہونے کا انازہ لگایا ہے۔
اب تک کل
97,886 کروڑ روپئے کا انویسٹمنٹگزشتہ 47 دنوں میں 8 انویسٹر کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمز میں 21.06 فیصد ایکویٹی کے لئے 97,885.65 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ یہ سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس بک سے شروع ہوا تھا، اس کے بعد سلور لیک، ویسٹا ایکویٹی، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر، مبدالہ اور سلور لیک نے اضافی سرمایہ کاری کی تھی۔

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اکائی جیو پلیٹ فارمس کو ساتواں انوسٹر مل گیا ہے۔
مکیش امبانی نے کیا کہا؟اس معاہدے پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نےکہا، ’مجھے خوشی ہے کہ ADIA سرمایہ کاری کے چار دہائی کی کامیابی کے ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، جیو پلیٹ فارمز (Jio Platforms) کے ساتھ پارٹنرشپ کر رہا ہے۔ وہ جیو کے مشن میں حصہ دار ہے، جو ہندوستان کے لئے ڈیجیٹل لیڈر شپ اور مجموعی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہماری حکمت عملی اور ہندوستان کی صلاحیت پر ADIA کا بھروسہ ہے۔ ADIA میں پرائیویٹ ایکوٹی محکمہ کے ڈائریکٹر حماد شاہوان الحیدری نے کہا، ‘جیو پلیٹ فارمس ہندوستان کی ڈیجیٹل انقلاب میں سب سے آگے ہے۔ جیو میں ہماری سرمایہ کاری ADIA کے بازار کی معروف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ہماری گہری سمجھ اور خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔