اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر اے سی بی کی ریڈ، یہاں پڑھیں مکمل تفصیل

    دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر اے سی بی کی ریڈ

    دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر اے سی بی کی ریڈ

    عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے گھر اینٹی کرپشن بیورو (ACB) جانچ کرنے پہنچی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاپے میں کہیں کہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے گھر اینٹی کرپشن بیورو (ACB) جانچ کرنے پہنچی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاپے میں کہیں کہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے اضافی پولیس فورس کو بلایا ہے۔

      دوسری طرف، امانت اللہ خان نے اے سی بی کے چھاپے پر ٹوئٹ کرکے کہا، ’مجھے پوچھ گچھ کے لئے اے سی بی (ACB) دفتر بلایاگ یا اور پیچھے سے میرے گھر والوں کو پریشان کرنے کے لئے دہلی پولیس کو بھیجا گیا۔ ایل جی صاحب، سچ کو کبھی آنچ نہیں آتی ہے، یاد رکھئے گا۔ مجھے اس ملک کے آئین اور عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے‘۔

      ذرائع کے مطابق، امانت اللہ خان کے قریبی لوگوں کے گھر بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ سبھی جنوبی دہلی او اوکھلا کے رہنے والے ہیں۔ امانت اللہ خان کے ایک بزنس پارٹنر کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے پارٹنر کے گھر سے 12 لاکھ نقد رقم ملی ہے۔ ان کے پارٹنر کا نام حامد علی خان بتایا جا رہا ہے۔

      واضح رہے کہ امانت اللہ خان پر وقف بورڈ کے بینک کھاتوں میں مالی بدعنوانی، وقف بورڈ کی جائیدادوں میں کرایے داری کی تعمیر، گاڑیوں کی خریدوفروخت میں بدعنوانی اور دہلی وقف بورڈ کی جائیدادوں میں کرایہ داری، گاڑیوں کی خریداری میں بدعنوانی اور خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی وقف بورڈ میں 33 افراد کی غیر قانونی تقرری کے الزامات ہیں۔  اس سلسلے میں اے سی بی نے جنوری 2020 میں انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: