ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Ghaziabad News: مندر میں پانی پینے گئے لڑکے کی جم کر پٹائی کی اور پھر وائرل کیا ویڈیو ، گرفتار

ایس پی دیہات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا تھا ۔ پولیس نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نوجوان بہار کا رہنے والا ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرکے ملزم نوجوان کو جیل بھیج دیا ہے ۔

  • Share this:
Ghaziabad News: مندر میں پانی پینے گئے لڑکے کی جم کر پٹائی کی اور پھر وائرل کیا ویڈیو ، گرفتار
مندر میں پانی پینے گئے گئے لڑکے کی جم کر پٹائی کی اور پھر وائرل کیا ویڈیو ، گرفتار

روہت سنگھ کی رپورٹ


غازی آباد : تھانہ مسوری علاقہ کے ڈاسنا مندر کا ایک سنسنی خیز ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک لڑکے کی پٹائی کی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکا مندر میں پانی پینے کیلئے گیا تھا ۔ یہ پورا واقعہ غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں پیش آیا ، جہاں ایک مسلم لڑکے کی ہندو ایکتا سنگھ نام کی تنظیم کے ایک کارکن نے پٹائی کردی اور پٹائی کے بعد اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ بتادیں کہ پہلے بھی یہ ملزم نوجوان اپنے کئی تشدد کے ویڈیوز پوسٹ کرچکا ہے ۔


اس معاملہ پر ایس پی دیہات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا تھا ۔ پولیس نے فورا نوٹس لیتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نوجوان بہار کا رہنے والا ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرکے ملزم نوجوان کو جیل بھیج دیا ہے ۔



پولیس نے اس معاملہ میں تیزی سے کارروائی کی ۔ تاکہ امن برقرار رہے ۔ سماج میں ایسے غیر سماجی عناصر ہوتے ہیں جو اس طرح کی حرکت کرتے ہیں ۔ اس واقعہ سے کہیں نہ کہیں انسانیت بھی شرمسار ہوتی ہے ۔ کچھ ہندو لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے غیر سماجی عناصر کی وجہ سے ہی ماحول خراب ہوتے ہیں اور اس کو سزا ملنی چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 13, 2021 10:07 PM IST