ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی:موج پورمیں فائرنگ کرنےوالےنوجوان کی تلاش جاری،فون کال ریکارڈسے پولیس کوملی یہ جانکاری

دہلی کے موج پور علاقے میں میں فائرنگ کرنے والا ملزم نوجوان شاہ رخ ، فائرنگ کے بعد پانی پت پہنچا۔ جس کے بعد وہ مغربی اتر پردیش کے مختلف شہروں جیسے کیرانہ ، امروہہ میں روپوش رہا۔

  • Share this:
دہلی:موج پورمیں فائرنگ کرنےوالےنوجوان کی تلاش جاری،فون کال ریکارڈسے پولیس کوملی یہ جانکاری
سرخ رنگ کی ٹی شر پہن کر فائرنگ کرتے ہوئے اس شخص کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران ، پولیس پر سرخ رنگ کی ٹی شر پہن کر فائرنگ کرتے ہوئے اس شخص کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور اسپیشل سیل کی 10 ٹیمیں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔ اسی درمیان ایسی خبریں آرہی ہیں کہ گولی چلانے والا نوجوان شاہ رخ اترپردیش میں روپوش ہے۔ہم آپ کو بتادیں دہلی میں پیش آئے فساد میں اب تک 45 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو دہلی کے موج پور علاقے میں میں فائرنگ کرنے والا ملزم نوجوان شاہ رخ ، فائرنگ کے بعد پانی پت پہنچا۔ جس کے بعد وہ مغربی اتر پردیش کے مختلف شہروں جیسے کیرانہ ، امروہہ میں روپوش رہا۔ تلاش میں مصروف خصوصی سیل کو شاہ رخ کے فون کال کی ریکارڈسے یہ اطلاع ملی ہے کہ ملزم اب یوپی کے علاقے بریلی میں روپوش ہے۔پولیس کا کہناہے کہ اگر فون کا ل کی تفصیلات کو صحیح ماناجائے تو ملزم نوجوان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دہلی تشدد کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کا فلیگ مارچ۔ فائل فوٹو


جھڑپ کے دوران دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ہلاک


گوکولپوری میں دو گروپوں کے مابین ہونے والی جھڑپ کے دوران دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال ہلاک ہوگئے۔ رتن لال راجستھان کے سیکر کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے سال 1998 میں کانسٹیبل کی حیثیت سے دہلی پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ رتن لال اے سی پی / گوکلپوری کے دفتر میں تعینات تھے۔ یہاں وہ اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ رہ رہےتھے۔اس سے پہلے مظاہرین نے شمال مشرقی دہلی کے ظفرآباد اور موج پور علاقوں میں کئی مکانات کو نذر آتش کیا۔جس کے نتیجے میں جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل برسائے ۔ پولیس نے گروپوں کو پرسکون کرنے کی بھی کوشش کی۔ حکام کے مطابق ، مظاہرین نے علاقے میں آگ بجھانے کے دوران فائر انجن کو بھی نقصان پہنچا یاتھا۔
First published: Mar 03, 2020 09:42 AM IST