اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجیہ سبھا میں پیگاسس معاملے کو لے کر ہوئی ہنگامہ آرائی پر کارروائی، ٹی ایم سی کے 6 اراکین ایک دن کے لئے معطل

    Monsoon Session  Of Parliament: پیگاسس جاسوسی معاملہ پر پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ہنگامہ کر رہے ٹی ایم سی کے 6 اراکین پارلیمنٹ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پورے دن کے لئے معطل کر دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس (Monsoon Session) کے دوران راجیہ سبھا (Rajyasabha) میں ہنگامے پر کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (TMC) کے 6 اراکین پارلیمنٹ کو ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو پیگاسس جاسوسی تنازعہ (Pegasus Spy Case) کو لے کر آسن کے سامنے ہنگامہ کر رہے ترنمول کانگریس کے اراکین کو پورے دن کے لئے ایوان سے معطل کر دیا۔ صبح جب راجیہ سبھا چیئرمین نے کسانوں کے موضوع پر بحث کے لئے دیئے گئے نوٹس قبول کرنے اور دیگر نوٹس خارج کئے جانے کے بارے میں اطلاع دی تو ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن کے اراکین آسن کے سامنے آکر پیگاسس جاسوسی تنازعہ پر بحث کے مطالبے کو لے کر ہنگامہ کرنے لگے۔

      راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ان اراکین سے اپنے مقامات پر لوٹ جانے اور کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جو اراکین آسن کے سامنے آگئے ہیں اور تختیاں دکھا رہے ہیں، ان کے نام ضابطہ 255 کے تحت نشر کئے جائیں گے اور انہیں پورے دن کے لئے معطل کردیا جائے گا۔ اتنے پر بھی ہنگامہ نہیں رکا تب چیئرمین نے آسن پر آکر ہنگامہ کر رہے اراکین سے ضابطہ 225 کے تحت ایوان سے باہر جانے کو کہا۔

      پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں ہنگامے پر کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 6 اراکین پارلیمنٹ کو ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔
      پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں ہنگامے پر کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 6 اراکین پارلیمنٹ کو ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

      اپوزیشن کی ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دو بجے تک ملتوی

      نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطے 267 کے تحت سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور کئی دیگر ارکان نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر دیگر التزامات کے تحت بحث کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ کئی ممبران نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لیے نوٹس دیے ہیں۔ حکومت اہم امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتی ہے۔
      اس دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور شور شرابہ کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
      ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں، وہ اپنی جگہوں پر چلے جائیں نہیں تو وہ ضابطہ 155 کے تحت ارکان کے نام لیں گے اور وہ ایوان کی دن بھر کی کارروائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ارکان کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بھی جب ارکان کا شور جاری رہا تو چیئرمین نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں، سیکرٹریٹ ان کی فہرست ایوان نشیں کو دے گا۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہنے پر ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: