ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

موبائل چوری کے الزام میں اداکار گرفتار، امیتابھ بچن کی فلم میں کر چکا ہے کام

ناگپور ریلوے پولیس چار موبائل چوروں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ گرفتار ملزمین میں پریانشو چھیتری نامی ایک فٹ بال کھلاڑی بھی شامل ہے۔

  • Share this:
موبائل چوری کے الزام میں اداکار گرفتار، امیتابھ بچن کی فلم میں کر چکا ہے کام
موبائل چوری کے الزام میں اداکار گرفتار، امیتابھ بچن کی فلم میں کر چکا ہے کام

ممبئی: ناگپور ریلوے پولیس چار موبائل چوروں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ گرفتار ملزمین میں پریانشو چھیتری نامی ایک فٹ بال کھلاڑی بھی شامل ہے۔ ملزم پریانشو چھیتری نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اس نے امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ میں کام کیا تھا۔ ناگپور ریلوے پولیس  نےچوروں سے 14 موبائل بر آمد کئے ہیں۔ ملزم پریانشو نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے امیتابھ بچن کی فلم ’جھنڈ‘ میں کام کیا تھا۔


فلم کی شوٹنگ ناگپور میں کی گئی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تفریح ​​کے لئے کافی رقم نہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے موبائل چوری کا سہارا لیا۔ ناگپور ریلوے پولیس کے انسپکٹر ستیش جگدالے کا کہنا ہے کہ ناگپور ریلوے اسٹیشن کے بیرونی سائیڈ پر کھڑی ٹرین کے دروازے پر کھڑے مسافر سے موبائل چھین لیا گیا تھا۔ پولیس گزشتہ کئی دنوں سے اس موبائل چھیننے والے گروہ کی تلاش میں تھی۔


پولیس تفتیش میں ملزمین نے اپنے دو ساتھیوں کے نام بتائے۔ گرفتار ملزمین میں پریانشو چھیتری، شبھم جمبھولکر اور ستیندر یادو شامل ہیں۔ ریلوے پولیس نے ان کے پاس سے چوری کے 14 موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔ یہ لوگ تفریح ​​کرنے کے لئے چوری کرتے تھے۔ پولیس انسپکٹر ستیش جگدالے کا کہنا ہے کہ ناگپور ریلوے پولیس نے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں سے موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ جم سے 14 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمین موبائل چوری کرتے اور کم قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمین  موبائل بیچ کر پیسےتفریح​​  کرنے اور پارٹی منانے میں خرچ کیا کرتے تھے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2021 02:48 PM IST