ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

طلبا کی حمایت میں آگے آئے اداکار سونو سود، کووڈ کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر امتحان نہ  لینے کی وکالت کی

فلم اداکار سونو سود کینسل بورڈ اکزام میں شامل ہوگئے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔

  • Share this:
طلبا کی حمایت میں  آگے آئے اداکار سونو سود، کووڈ کے بڑھتے معاملوں  کے پیش نظر امتحان نہ  لینے کی وکالت کی
اداکار سونو سود

فلم اداکار سونو سود (Sonu Sood) کینسل بورڈ اکزام میں شامل ہوگئے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ فلم اداکار نے طلبا کو بڑھاوا دینے کی درخواست کی ہے کہ داخلی تشخیص کا طریقہ ہونا چاہئے۔ ویڈیو میں اداکار سونو سود کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ طلبا کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کی موجودہ صورت حال کے بیچ امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ فلم اداکار سونو سود نے کہاکہ طلبا کی جانب سے میں ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ سی بی ایس سی اور بورڈ کے امتحانات آف لائن ہونے والے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ طلبا اس صورت حال میں امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔


سونو سود نے کہاکہ پھر بھی میں امتحان منعقد کرنے والوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جو مناسب ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آف لائن امتحانات کیلئے یہی صحیح وقت ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سبھی آگے آئیں۔ اور ان طلبہ کی حمایت کریں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔ سونو سود نے ویڈیو کہا ہے کہ”میں تمام طلبا سے حمایت کرنے کی گزارش کرتا ہوں جو ان کٹھن مشکل میں آف لائن امتحان میں بیٹھنے کیلئے مجبور ہیں۔ ایک دن میں ایک لا کھ45 ہزار کووڈ کے معاملے سامنے آرہے ہیں ایسے میں مجھے لگتا ہے طلبہ کو بڑھا وا دینے کیلئے مثبت طریقہ کار اپنا یا جانا چاہئے۔“


سونو سود نے پنچاب امرتسر کے ایک اسپتال میں کووڈ کی روک تھام کیلئے ٹیکہ لگوایا ہے۔ فلم اداکار نے ایک مہم بھی شروع کی ہے جس کے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کی ایک پہل ہے۔ سونو سود نے کہاکہ میں اس مہم کو شروع کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھے لگتا کہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ انہیں ٹیکہ لگایا جانا چاہئے یا نہیں، خاندان کے ہر فرد کو اپنے بڑوں بزرگوں کو ٹیکہ لگوانے کیلئے لے جانا چاہئے۔ جو ٹیکہ لگوانے کے اہل ہیں۔ یہ ان کی زندگی کیلئے اہم ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 12, 2021 11:59 PM IST