غیر مسلم طلبہ کو کیسے داخلہ دے رہے ہیں مدارس؟ این سی پی سی آر نے سرکار سے جانچ کیلئے کہا
غیر مسلم طلبہ کو کیسے داخلہ دے رہے ہیں مدارس؟ این سی پی سی آر نے سرکار سے جانچ کیلئے کہا ۔ File Photo
Madrassa schools: این سی پی سی آر نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ وہ سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ ان سبھی مدارس کی جانچ کرائیں جو غیر مسلم طلبہ کو داخلہ دے رہے ہیں ۔
نئی دہلی : این سی پی سی آر نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ وہ سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ ان سبھی مدارس کی جانچ کرائیں جو غیر مسلم طلبہ کو داخلہ دے رہے ہیں ۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ( این سی پی سی آر) کے صدر پریانک کانونگو نے سبھی چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غیر مسلم کمیونٹی کے بچے سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ مدارس میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایسے بچوں کو کچھ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتطام خطے وظیفہ بھی دے رہے ہیں ۔
چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح طور پر آئین کے آرٹیکل 28 (3) کے خلاف ہونے کے ساتھ اس کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ یہ تعلیمی اداروں کو والدین کی اجازت کے بغیر کسی مذہبی تعلیم میں حصہ لینے کیلئے بچوں کو پابند کرنے سے منع کرتا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ ادارہ کے طور پر مدارس اصل طور پر بچوں کو مذہبی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں ۔
کمیشن نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ جو مدارس سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ ہیں یا منظور شدہ ہیں وہ بچوں کو مذہبی اور کچھ حد تک رسمی تعلیم یعنی دونوں طرح کی تعلیم دے رہے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سفارش کرتا ہے کہ آپ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں غیر مسلم بچوں کو داخلہ دینے والے سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ اور منظور شدہ سبھی مدارس کی تفصیل سے جانچ کرائی جائے ۔
نیز کمیشن نے رسمی تعلیم مہیا کرانے کیلئے سبھی بچوں کا داخلہ فوری اثر سے اسکول میں کرانے کیلئے کہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔