உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگلے سال مئی سے شروع ہوجائے گا خواتین کا این ڈی اے میں داخلہ ، سرکار نے سپریم کورٹ کو بتایا

    اگلے سال مئی سے شروع ہوجائے گا خواتین کا این ڈی اے میں داخلہ ، سرکار نے سپریم کورٹ کو بتایا ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    اگلے سال مئی سے شروع ہوجائے گا خواتین کا این ڈی اے میں داخلہ ، سرکار نے سپریم کورٹ کو بتایا ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    Women Admission in NDA: حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں داخلہ دینے میں آنے والی دقتوں اور خواتین امیدوار کی بلا رخنہ تربیت کے لئے وسیع پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے ذریعہ فوج کی تینوں ونگس میں خواتین کے داخلہ پر غور کیا جائے گا اور اس کے لئے مئی 2022تک ضروری نظام تیار کرلیا جائے گا۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے اپنا منصوبہ شیئر کیا ہے۔ وزارت دفاع کی طرف سے کپیٹن شانتنو شرما کے ذریعہ جج سنجے کشن کول کی صدارت والی بنچ کے سامنے دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ این ڈی اے میں داخلہ کے لئے سال میں دو بار امتحان منعقد کیا جاتا ہے لیکن خواتین کے لئے ضروری نظام مئی 2022 تک تیار کیا جاسکے گا۔

      حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں داخلہ دینے میں آنے والی دقتوں اور خواتین امیدوار کی بلا رخنہ تربیت کے لئے وسیع پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے لئے خواتین امیدواروں کے لئے طبی معیارات طے کرنے سمیت تمام پہلووں کے لئے معیارت مرتب کئے جارہے ہیں۔

      وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگر تربیت کے کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا تو اس کا میدان جنگ میں مسلح افواج کی صلاحیت پر منفی اثر پڑے گا۔ خیال رہے کہ اس س سے قبل عدالت نے مرکزی حکومت سے حلف نامہ داخل کرنے اور ٹائم لائن بتانے کیلئے کہا تھا ، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ خواتین کب تک این ڈی اے میں داخلہ لے سکیں گی ۔

      واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے ، جس میں مساوات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی این ڈی اے میں داخلہ ملنا چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: