شردھا مرڈر کیس کے ملزم آفتاب پوناوالا کو 13 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آفتاب کو اس دوران تہاڑ جیل کی بیرک نمبر 4 میں رکھا جائے گا۔ جیل میں آفتاب پر کڑی نغرانی رکھی جائے گی وہ لگاتار سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں رہے گا اور جیل میں اسے ادھر ادھر جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
شردھا قتل معاملے کے اہم ملزم آفتاب کو تہاڑ کے دیگر قیدیوں سے الگ رکھا جائے گا، لیکن اس کے سیل میں بھی کچھ قیدی ہوں گے۔ اس کے پہلے آفتاب کو امبیڈکر اسپتال لے جایا گیا، جہاں عدالت لگائی گئی اور وہیں پر آفتاب کی پیشی بھی کروا دی گئی تھی۔ اس دوران عدالت میں آفتاب کو 13 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اسپیشل سی پی لا اینڈ آرڈر سگرپریت ہڈا نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس نے مجسٹریٹ سے اس بات کی درخواست کی تھی کہ آفتاب کے معاملے میں امبیڈکر اسپتال میں ہی عدالت لگائی جائے اور وہیں پر سماعت کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:
تہاڑ کی جیل نمبر 4 میں رہے گا آفتاب دہلی پولیس آفتاب کو نارکو ٹسٹ سے پہلے ہونے والی سرگرمیوں کے لیے امبیڈکر اسپتال لے کر گئی تھی۔ یہیں اسپتال میں ہی آفتاب کی کورٹ لگی اور سماعت کے بعد آفتاب کو 13 دنوں کی عدالت حراست میں بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد اب آفتاب کا نیا ٹھکانہ تہاڑ کی جیل نمبر چار ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔