ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ کے حکم کے بعد اب کورونا مریضوں پر رکھی جائے گی نظر، لگیں گے سی سی ٹی وی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو پیر کے روز ہدایت دی ہے کہ کووِڈ ۔19 اسپتالوں کے وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، جس سے انتظامات کی مناسب نگرانی ہو اور مریضوں کے مسائل بھی حل ہو سکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 16, 2020 12:42 AM IST
  • Share this:
امت شاہ کے حکم کے بعد اب کورونا مریضوں پر رکھی جائے گی نظر، لگیں گے سی سی ٹی وی
امت شاہ کے حکم کے بعد اب کورونا مریضوں پر رکھی جائے گی نظر، لگیں گے سی سی ٹی وی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو پیر کے روز ہدایت دی ہے کہ کووِڈ ۔19 اسپتالوں کے وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، جس سے انتظامات کی مناسب نگرانی ہو اور مریضوں کے مسائل بھی حل ہو سکے۔ امت شاہ نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا آج اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لئے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کینٹین میں کوئی متاثر پایا جاتا ہے، مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھانہ مل سکے۔ امت شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی ذہںی اور سماجی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر وبا سے لڑنے کے لیے فٹ ہیں۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لیے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لیے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔


دہلی کے سب سے بڑے کووِڈ ۔19 اسپتال کے طور پر نشان زد ایل این جے پی کے اسٹاف کی وزیر داخلہ امت شاہ نے تعریف کی۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ لیب اور وارڈوں کا بھی جائزہ لیا۔ امت شاہ نے اسپتال کی ایمرجنسی سہولیات کے سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کو مخصوص ہدایات دیں۔ اس دوران ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گُلیریا بھی ان کے ساتھ تھے۔ ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اسپتال کے مینیجمینٹ کے کام سے بے حد خوش نظر آئے۔ انھیں اسپتال کی سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی گئیں۔
First published: Jun 16, 2020 12:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading