آندھرا پردیش کے بعد ممتابنرجی نے بھی مغربی بنگال میں سی بی آئی کے داخلے پرپابندی عائد کردی

آندھرا پردیش حکومت کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موضوع پرآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو اپنی حمایت دی۔

Nov 17, 2018 12:10 AM IST | Updated on: Nov 17, 2018 12:10 AM IST
آندھرا پردیش کے بعد ممتابنرجی نے بھی مغربی بنگال میں سی بی آئی کے داخلے پرپابندی عائد کردی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور چندرا بابو نائیڈو۔

کولکاتا:  مغربی بنگال حکومت نے سی بی آئی کو ریاست میں چھاپہ مارنے یا جانچ کرنے کے لئے دی گئی "عام رضامندی" جمعہ کو واپس لے لیا۔ ریاستی سکریٹریٹ کے ایک سینئرافسرنے یہ اطلاع دی۔ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے سے ٹھیک قبل آندھرا پردیش حکومت نے بھی یہی قدم اٹھایا۔

آندھرا پردیش حکومت کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موضوع پرآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو اپنی حمایت دی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے بالکل صحیح کام کیا۔ بی جے پی اپنے سیاسی مفاد کےلئے سی بی آئی اوردیگرایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔

Loading...

مغربی بنگال میں 1989 میں اس وقت کی لیفٹ حکومت نے سی بی آئی کو عام رضامندی دی تھی۔ افسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ جمعہ کو آرڈیننس کے بعد سی بی آئی کو اب سے عدالت کے حکم کے علاوہ دیگرمعاملوں میں کسی طرح کی جانچ کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ سی بی آئی دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ  کے تحت کام کرتی ہے۔

Loading...