ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اتر پردیش: ایودھیا کے بعد اب الہ آباد میں شروع کی جائے گی پنچ کوسی پریکرما

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے ایودھیا کی طرح ہی الہ آباد میں بھی ’’پنچ کوسی پریکرما‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکھاڑا پریشد نے گذشتہ کمبھ میلے کے دوران علامتی طور پر پنچ کوسی پریکرما کی شروعات کی تھی۔

  • Share this:
اتر پردیش: ایودھیا کے بعد اب الہ آباد میں شروع کی جائے گی پنچ کوسی پریکرما
اتر پردیش: ایودھیا کے بعد اب الہ آباد میں شروع کی جائے گی پنچ کوسی پریکرما

الہ آباد: ایودھیا کی طرح ہی الہ آباد میں بھی ’’پنچ کوسی پریکرما‘‘ کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں۔ پنچ کوسی پریکرما کے تحت دریائے سنگم کے پانچ کوس کے دائرے میں آنے والے علاقوں کے مندروں  اور مٹھوں کی تعمیر نو اور ان کی توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے ایودھیا کی طرح ہی الہ آباد میں بھی ’’پنچ کوسی پریکرما‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اکھاڑا پریشد نے گذشتہ کمبھ میلے کے دوران علامتی طور پر پنچ کوسی پریکرما  کی شروعات کی تھی۔  اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کا کہنا ہے کہ پریاگ ایک قدیم شہر رہا  ہے اور یہاں پنچ کوسی پریکرما کی روایت بہت  پرانی ہے۔

 گزشتہ ۹نومبر کو اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ذاتی طور سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں  مہنت نریندر گری نے سی ایم یوگی سے الہ آباد میں پنچ کوسی پریکرما شروع کرانے اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ۹نومبر کو اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ذاتی طور سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں  مہنت نریندر گری نے سی ایم یوگی سے الہ آباد میں پنچ کوسی پریکرما شروع کرانے اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پنچ کوسی پریکرما پانچ کوس کے دائرے میں ہوتی ہے۔ سنگم اور اس کے آس پاس کئی قدیم مسلم محلے صدیوں سے آباد ہیں، جہاں تاریخی اہمیت کی مساجد اور درگاہیں موجود ہیں۔ سنگم سے متصل دارا گنج، جھونسی اور اریل محلے آباد ہیں۔ ان علاقوں میں مسلمانوں کی قدیم آبادیاں موجود ہیں۔

اکھاڑا پریشد کا کہنا ہےکہ پنچ کوسی پریکرما کے دائرے میں آنے والے مندروں اور مٹھوں کی تعمیر نو  اور ان کی توسیع کرانے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غورکیا جا رہا ہے۔ مہنت نریندرگری کا کہنا ہے کہ ریاست کے ویزر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اصولی طور پر اس منصوبے کے حق میں ہیں اور انہوں نے اکھاڑا پریشدکو ہرممکن مدد دینے کا بھروسہ دلایا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 27, 2020 07:21 PM IST