اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پسماندہ مسلمانوں کے بعد صوفی مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑے گی بی جے پی، بنایا یہ خاص پلان

    پسماندہ مسلمانوں کے بعد صوفی مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑے گی بی جے پی، بنایا یہ خاص پلان ۔ علامتی تصویر ۔

    پسماندہ مسلمانوں کے بعد صوفی مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑے گی بی جے پی، بنایا یہ خاص پلان ۔ علامتی تصویر ۔

    پسماندہ مسلمانوں کے بعد بی جے پی نے صوفی  مسلمانوں کے درمیان اپنی پہنچ بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔بی جے پی صوفی نظریہ کے فروغ کے لیے ایک بڑی مہم چلانے جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں پی ایم مودی سے جڑنے کے لیے صوفی سمواد مہا ابھیان کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
     نئی دہلی : پسماندہ مسلمانوں کے بعد بی جے پی نے صوفی  مسلمانوں کے درمیان اپنی پہنچ بنانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ بی جے پی صوفی نظریہ کے فروغ کے لیے ایک بڑی مہم چلانے جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں پی ایم مودی سے جڑنے کے لیے صوفی سمواد مہا ابھیان کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے بی جے پی کے جانے مانے چہرے مولانا صہیب قاسمی کو اس مہم کی ذمہ داری دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کمیٹی میں اجمیر شریف اور نظام الدین درگاہ کے لوگ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ پی ایم مودی کا جھکاؤ صوفی ازم کی طرف رہا ہے ۔ 2014 میں جب وزیراعظم مودی مسلمانوں کے ایک پروگرام میں آئے تو اس وقت بھی صوفی ازم  سے متعلق ایک پروگرام میں ہی شرکت کی تھی ۔  اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے کہا کہ یہی وہ راستہ ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرکے امن کی طرف لے جاتا ہے، ہم جلد ہی ملک بھر کے لوگوں کو جوڑ کر پی ایم مودی کے ساتھ ایک بڑا ڈائیلاگ کریں گے۔

    بی جے پی سے جڑے مسلم بڑے چہرے مولانا صہیب قاسمی کو کمیٹی کا انچارج بنایا گیا ہے، اقبال گوری، غلام نظام نظامی اور افشاں چشتی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور تینوں کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ 2014 میں وگیان بھون میں صوفی پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت یا حال ہی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانے سے پہلے مسلم تنظیموں سے ملاقات میں صوفی تنظیموں کی شمولیت ہو اور حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ درگاہ اجمیر شریف کیلئے چادر بھیجنا، بی جے پی پسماندہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ صوفی مسلمانوں کے ساتھ سیاسی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کیلئے صرف ایک ہی لفظ 'دوست'.... زلزلہ سے متاثرہ ترکی نے کچھ یوں ادا کیا شکریہ


    یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: عازمین حج کو ملی بھوپال اور اندور امبارکیشن پوائنٹ کی سوغات



    اسی کڑی میں اب صوفی مسلمانوں کو بی جے پی سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: