உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تریپورہ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی دوسری ریاستوں کے لئے اشارہ، ایم پی اور ہریانہ میں دوہرایا جا سکتا ہے بی جے پی کا استعمال!

    آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے تریپورہ میں وزیر اعلیٰ تبدیل کرکے بی جے پی نے بڑا پیغام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس فیصلے سے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بی جے پی نے واضح پیغام دیا ہے کہ عوام اور پارٹی کارکنان سے دوری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھاری پڑسکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے تریپورہ میں وزیر اعلیٰ تبدیل کرکے بی جے پی نے بڑا پیغام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس فیصلے سے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بی جے پی نے واضح پیغام دیا ہے کہ عوام اور پارٹی کارکنان سے دوری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھاری پڑسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اور ریاست اس تبدیلی کی چپیٹ میں آسکتے ہیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کا نام لیا جا رہا ہے۔

      مدھیہ پردیش میں بی جے پی کسی بھی طرح سے شکست کا منہ نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے علاوہ ہریانہ اور کرناٹک میں بھی تبدلی کو لے کر گزشتہ کچھ ماہ میں مسلسل تبادلہ خیال ہوا ہے۔ دراصل ان ریاستوں لوک سبھا سے پہلے الیکشن ہوں گے، اس لئے قیادت کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتا۔

      اتراکھنڈ میں کامیاب رہا استعمال

      تریپورہ میں ہوئے اس فیصلے کو بالواسطہ طور پر اقتدار مخالف لہر سے پار پانے اور پارٹی عہدیداران کے اندر کسی بھی طرح کی ناراضگی کو دور کرنے کی نیت سے اٹھایا گیا معلوم ہوتا ہے۔ پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ایک نئے چہرے کے ساتھ اترنے کی اپنی پالیسی اپنائی، جو ماضی میں بھی کامیاب رہی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اتراکھنڈ میں الیکشن سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ بدلنے کا داوں کامیاب ثابت ہوا ہے۔ بی جے پی نے 2019 کے بعد سے گجرات اور کرناٹک سمیت پانچ وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کیا ہے۔

      20-21 مئی کو بی جے پی عہدیداران کی جے پور میں میٹنگ

      اسی مہینے 21-20 مئی کو جے پور میں بی جے پی قومی عہدیداران کی میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ کو وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ میٹںگ میں سبھی ریاستوں کے انچارج اور صدور موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ مین بھی اپنے آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور تنظیم کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس میٹنگ میں وزیر اعظم ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی نصیحت دے سکتے ہیں کہ تنظیم پر توجہ دی جائے۔ مرکز کے منصوبوں کو عوام تک پہنچائی جائے، ورنہ نقصان جھیلنے کے لئے تیار رہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: