ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیپٹن امریندر سنگھ کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کی سونیا گاندھی سے ملاقات، سدھو کو ریاستی صدر بنائے جانے کا امکان

اس دوران یہ بھی خبر آرہی ہیں کہ پنجاب کانگریس میں جاری تنازعہ کو ختم کرنے کا فارمولا نکال لیا گیا ہے اور نوجوت سنگھ سدھو کو ریاستی کانگریس کا صدر بنایا جارہا ہے۔

  • Share this:
کیپٹن امریندر سنگھ کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کی سونیا گاندھی سے ملاقات، سدھو کو ریاستی صدر بنائے جانے کا امکان
کیپٹن امریندر سنگھ کے بعد اب نوجوت سنگھ سدھو نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی





نئی دہلی: پنجاب کانگریس میں جاری گھمسان کے درمیان پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کے روز یہاں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اور سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ کچھ دن پہلے ہی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھی اسی مسئلے پر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔


پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ کچھ اہم کاغذات سونیا گاندھی کو سونپے گئے تھے۔ ہریش  راوت سے جب پوچھا گیا کہ کیا پنجاب کانگریس میں جاری جھگڑے کو سلجھا لیا گیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے فیصلہ پارٹی ہائی کمان لے گی اوراس کی جلد ہی اطلاع دی جائے گی۔ اس دوران یہ بھی خبر آرہی ہیں کہ پنجاب کانگریس میں جاری تنازعہ کو ختم کرنے کا فارمولا نکال لیا گیا ہے اور نوجوت سنگھ سدھو کو ریاستی کانگریس کا صدر بنایا جارہا ہے۔




خیال کیا جا رہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اور سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اور سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔

نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کی کمان دینے کی خبروں کے بعد چنڈی گڑھ میں دونوں خیموں کے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد سونیا گاندھی نے نوجوت سنگھ سدھو کو دہلی طلب کیا، جس کے بعد راہل گاندھی اور ہریش راوت کی موجودگی میں سدھو کی سونیا گاندھی کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ فی الحال فیصلے کا اعلان نہیں ہوا اور ہریش راوت نے کہا کہ سونیا گاندھی کے حتمی فیصلہ لینے کے بعد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔


 نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔






Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 16, 2021 07:31 PM IST