مہاراشٹر :لاک ڈاؤن میں بند ہوگئی چاول کی مل، 80 کروڑروپئے کا آیا بجلی کا بل
نالا سوپارہ کے نرمل گاؤں کے رہنے والے66 سالہ گنپت نائک اس وقت حیران ہو گئے جب ان کے چاول مل کا بجلی بل 80 کروڑ روپے کا ملا تو وہ اس بات پر حیران ہوئے کہ لاک ڈاؤن میں ان کی چکی بند ہونے کے باوجود یہ بل کیسے آیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 24, 2021 04:59 PM IST

لاک ڈاؤن میں ان کی چکی بند ہونے کے باوجود یہ بل کیسے آیا۔
وسیم انصاری
مہاراشٹر کے نالاسوپارا علاقے میں ، ایک بزرگ شخص کے پاس تقریباً80 کروڑ روپئے کا بجلی کا بل آیا ہے۔ اس بل کو دیکھنے کے بعد66سالہ گنپت نائک کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ نالا سوپارہ کے نرمل گاؤں کے رہنے والے66 سالہ گنپت نائک اس وقت حیران ہو گئے جب ان کے چاول مل کا بجلی بل 80 کروڑ روپے کا ملا تو وہ اس بات پر حیران ہوئے کہ لاک ڈاؤن میں ان کی چکی بند ہونے کے باوجود یہ بل کیسے آیا۔ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد 66 سالہ گنپت نائک اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔وہ دل کےامراض میں بھی مبتلا ہے۔

مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) نے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی
دریں اثنا ، مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) نے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی اور اس بل کی اصلاح کردی گئی۔ ایم ایس ای ڈی سی ایل نے واضح کیا کہ غلطی اس ایجنسی کی تھی جس نے میٹر ریڈنگ کی۔ کمپنی نے کہا کہ ایجنسی نے چھ ہندسوں کے بجائے نو ہندسوں کا بل بنادیا تھا۔ایم ایس ای ڈی سی ایل نے کہا کہ غلطی کی اصلاح کرکے ہم ایک نیا بل جاری کررہے ہیں۔ بجلی بورڈ کے عہدیدار سریندر منیرے نے بتایا کہ غلطی کی اصلاح کے بعد بجلی کمپنی نے گنپت نائک کو نیا بل دیا ہے۔جس پر بل چھ ہندسوں میں ہے اور گنپت نائک اب اپنے بل سے مطمئن ہیں۔