اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب نےکہا- جیل سے دشہرہ پر میری رہائی فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پر طمانچہ

    پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب نے کہا- جیل سے دسہرہ پر میری رہائی فرقہ پرست طاقتوں کے منہ طمانچہ

    پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب نے کہا- جیل سے دسہرہ پر میری رہائی فرقہ پرست طاقتوں کے منہ طمانچہ

    پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب نےکہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی ایک منظم سازش کے تحت مجھے جیل بھجوا کر نیشنل سکیورٹی ایکٹ کی کارروائی کرائی، جبکہ تین رکنی ججوں کی ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل سیکورٹی ایکٹ ہٹاکرمیری رہائی کی راہ کو ہموارکیا اور جیل سے دشہرہ پر میری رہائی ہوئی، جو فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پرتاپ گڑھ: فرقہ پرست طاقتوں کی ایک منظم سازش کے تحت مجھے جیل بھجوا کر نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کی کارروائی کرائی، جبکہ تین رکنی ججوں کی ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل سکیورٹی ایکٹ ہٹا کر میری رہائی کی راہ کو ہموار کیا اور جیل سے دشہرہ پر میری رہائی ہوئی، جو فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے نیوز ایجنسی یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
      ڈاکٹر محمد ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی منظم سازش کے تحت مجھے ایثار و قربانی کے تیوہار عیدالاضحٰی کے ایک روز قبل غیرقانونی طریقے سے گرفتارکرکے جیل بھیج کر این ایس اے کی کارروائی کر میرے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی۔ پیس پارٹی آئین، جمہوریت اور انسانیت میں اعتماد کرتی ہے۔ پیس پارٹی کی آئینی و انسانی کارگزاری سے خوفزدہ فرقہ پرست اقتدار نے میرا و پارٹی کارکنوں کے حوصلوں کو توڑنے کے لیئے غیر آئینی و غیر قانونی طریقے سے مجھے گرفتار کیا گیا تھا ،لیکن اس کے برعکس میری گرفتاری سے پیس پارٹی کے حوصلوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


      پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب پر یوپی کی یوگی حکومت کے ذریعہ نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔
      پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب پر یوپی کی یوگی حکومت کے ذریعہ نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔


      پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے مزید کہا کہ آج سیاسی طور سے پیس پارٹی ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے ہے۔ ہم کسی بھی ظلم سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ پیس پارٹی عوام کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑتی رہے گی۔ تین رکنی ججوں کی ایڈوائزری کمیٹی نے این ایس اے ہٹاکر دشہرہ کے تیوہار پر میری رہائی کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست اقتدار میں اگر ذرا سی شرم و حیا باقی ہے، تو استعفیٰ دے کر عوام کی ناراضگی کا سامنا کرے۔ واضح رہے کہ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب پر یوپی کی یوگی حکومت کے ذریعہ نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: