ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

 گلوان وادی میں جھڑپ کے بعد چین کے کرنل کو قیدی بنا کر لائی تھی ہندوستانی فوج: ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ انڈیا (India) اور چین کے (China) افواج کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد 10 ہندوستانی فوجیوں کو چھوڑے جانے کے بعد ہی چین پی ایل اے کے کرنل کو چھوڑا گیا تھا۔

  • Share this:
 گلوان وادی میں جھڑپ کے بعد چین کے کرنل کو قیدی بنا کر لائی تھی ہندوستانی فوج: ذرائع
ذرائع نے کہا ہے کہ گلوان وادی میں جھڑپ کے بعد چین کے کرنل کو ہندوستانی فوج قیدی بنا کر لائی تھی۔

نئی دہلی: مشرقی لداخ (East Ladakh) کی گلوان وادی (East Ladakh) میں ہندوستان (India) اور چین (China) کی فوجیوں کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد ہندوستانی فوج نے چینی فوج کے کرنل رینک کے افسر کو قیدی بنالائی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ 10 ہندوستانی فوجیوں کو چھوڑے جانے کے بعد ہی چینی فوج پی ایل اے کے (PLA) کرنل کو چھوڑا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے متعلق مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ (VK Singh) نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ چین نے ہی ہمارے فوجی نہیں لوٹے، ہندوستان نے بھی چین کے کئی فوجیوں کو واپس کیا ہے۔


مشرقی لداخ واقع گلوان وادی میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ میں فوج نے10 ہندوستانی جوانوں کو قیدی بنا لیا تھا جبکہ ہندوستانی فوجیوں نے چین کے کرنل کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اب خبر ہے کہ چین نےجب سبھی ہندوستانی جوانوں کو چھوڑ دیا، تب ہندوستان کی طرف سے بھی کرنل کو چھوڑا گیا۔ حالانکہ، اس بابت فوج کی طرف سے آفیشیل بیان نہیں جاری کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اور 6 مئی کو پُرتشدد جھڑپ میں تقریباً 250 چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے شامل ہونے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اور 6 مئی کو پُرتشدد جھڑپ میں تقریباً 250 چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے شامل ہونے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔


اس سے قبل ہندوستانی فوج نے جمعرات کو ان میڈیا خبروں کو مسترد کیا، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں تین دن پہلے چینی فوجیوں کے ساتھ ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد اس کے کئی فوجی لاپتہ ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، ’یہ واضح کیا گیا ہے کہ کارروائی میں کوئی ہندوستانی فوجی لاپتہ نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اور 6 مئی کو پُرتشدد جھڑپ میں تقریباً 250 چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے شامل ہونے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ 43 چینی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ سال 1962 کے چین - ہندوستان جنگ کے بعد ایسا پہلی بار ہوا، جب ہندوستانی فوجیوں کو چینی فریق نے قیدی بنا لیا تھا۔

سندیپ بول کی رپورٹ
First published: Jun 21, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading