بڑی خبر: جموں کے بعد اب کشمیر کے رہنماؤں کو رہا کرے گی حکومت

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے صلاح کار فاروق خان نے بتایا ہے کہ جموں کے بعد اب کشمیر کے رہنماؤں کو بھی ایک۔ ایک کر کے رہا کر دیا جائے گا۔

Oct 03, 2019 06:35 PM IST | Updated on: Oct 03, 2019 06:35 PM IST
بڑی خبر: جموں کے بعد اب کشمیر کے رہنماؤں کو رہا کرے گی حکومت

جموں کے بعد اب کشمیر کے رہنماؤں کو رہا کرے گی حکومت

نئی دہلی۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے نظربند ہوئے کشمیر کے رہنماؤں کو اب رہا کیا جانے لگا ہے۔ جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے صلاح کار فاروق خان نے بتایا ہے کہ جموں کے بعد اب کشمیر کے رہنماؤں کو بھی ایک۔ ایک کر کے رہا کر دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ منگل کو دو مہینے کے بعد جموں کے سبھی رہنماؤں پر نظربندی ہٹا دی گئی تھی۔ حالانکہ، کشمیر سے تعلق رکھنے والے کچھ رہنماؤں کو ابھی بھی نظربند کر کے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جموں کے جن رہنماؤں کو نظربند کیا گیا تھا، انہیں رہا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ نظربند کئے گئے سبھی رہنماؤں پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ وقت سے جموں وکشمیر میں جس سطح پر پرامن ماحول بنا ہوا ہے، اس کے بعد سبھی نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...