ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوشخبری! کووی شیلڈ کے بعد ایکسپرٹس کمیٹی نے ہندوستان بایو ٹیک کو دی منظوری: ذرائع

Vaccine Update: ہندوستان میں فی الحال تین ویکسین امیدوار- آکسفورڈ- ایسٹرا زینیکا، فائزر اور ہندوستان بایوٹک کی ویکسین پر غور کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اشارے دیئے ہیں کہ ایک سے زیادہ ویکسین امیدواروں کو ایمرجنسی منظوری مل سکتی ہے۔

  • Share this:
خوشخبری! کووی شیلڈ کے بعد ایکسپرٹس کمیٹی نے ہندوستان بایو ٹیک کو دی منظوری: ذرائع
خوشخبری! کووی شیلڈ کے بعد ایکسپرٹس کمیٹی نے ہندوستان بایو ٹیک کو دی منظوری: ذرائع

نئی دہلی: کورونا وائرس (Corona Vaccine) کے خلاف جنگ میں ہندوستان مسلسل نئے ایام چھو رہا ہے۔ خبریں آرہی ہیں کہ ایکسپرٹس کمیٹی نے غیر ملکی ویکسین ہندوستان بایوٹیک کی ویکسینیشن (Covaxin) کو بھی ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس کے بعد کوویکسین ہندوستان میں ایمرجنسی استعمال کے لئے ایکسپرٹس اپروول پانے والی دوسری ویکسین بن گئی ہے۔ کمیٹی اس سے پہلے آکسفورڈ کی ویکسین کووی شیلڈ (Covishield) کو اجازت دے چکی ہے۔ حالانکہ، ابھی بھی آخری اتفاق رائے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) کی طرف سے ملنا باقی ہے۔


ہفتہ کو ذرائع نے بتایا کہ سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (Subject Experts Committee) نے ہندوستان بایوٹیک کی ویکسین کو پابندیوں کے ساتھ ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔ حالانکہ، جمعہ کو ہندوستان بایوٹیک کی طرف سے پیش کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے جمعہ کو منظوری دینے سے منع کردیا تھا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ہندوستان بایوٹیک کی طرف سے ملا ڈیٹا ناکافی ہے۔ وہیں، کمپنی سے مزید جانکاری مانگی گئی تھی۔


ہفتہ کو مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ہندوستان شاید اکیلا ملک ہوگا، جو چار ویکسین کے ساتھ تیار ہے۔ ہندوستان میں فی الحال تین ویکسین امیدوار - آکسفورڈ- ایسٹرازینیکا (Oxford-AstraZeneca)، فائزر (Pfizer) اور ہندوستان بایو ٹیک کی ویکسین کی پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ پرکاش جاویڈیکر نے اشارے دیئے ہیں کہ ایک سے زیادہ ویکسین امیدواروں کو ایمرجنسی منظوری مل سکتی ہے۔ وہیں، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں مفت ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویکسین کو لے کر پھیل رہی افواہوں سے بھی بچنے کی اپیل کی ہے۔ ہفتہ کو دہلی کے گرو تیغ بہادر اسپتال پہنچے مرکزی وزیر نے کہا کہ محفوظ اور موثر ویکسین ہماری ترجیحات ہیں۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 02, 2021 10:22 PM IST