ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گورنمنٹ ریکارڈ میں خود کو زندہ ثابت کرنے کے بعد لال بہاری مریتک کی بیوی سے کی دوبارہ شادی!

انھوں نے کہا کہا کہ ’’اگرچہ میں نے اپنا کیس لڑا اور جیت لیا، لیکن نظام میں زیادہ نہیں بدلا۔ میں 18 سال سرکاری ریکارڈ میں ’مردہ‘ رہا۔ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان کے اراضی کو سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت میں رشتہ داروں نے غصب کیا ہے۔ میں پچھلی دہائیوں میں اس طرح کے متاثرین کی مدد کر رہا ہوں لیکن مہم کو جاری رکھنا چاہئے‘‘۔

  • Share this:
گورنمنٹ ریکارڈ میں خود کو زندہ ثابت کرنے کے بعد لال بہاری مریتک کی بیوی سے کی دوبارہ شادی!
گورنمنٹ ریکارڈ میں خود کو زندہ ثابت کرنے کے بعد لال بہاری مریتک کی بیوی سے کی دوبارہ شادی!

اعظم گڑھ: پنکج ترپاٹھی اداکاری والی فلم ’’کاغذ‘‘ (Kaagaz) یاد ہے؟ یہ فلم لال بہاری مریتک (Lal Bihari ‘Mritak) کی زندگی پر مبنی تھی، جو سرکاری ریکارڈز میں ’مردہ‘ قرار پانے کے بعد بھی زندہ ہے۔ مریتک (Mritak) اب ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جب وہ اپنی 56 سالہ بیوی کرمی دیوی (Karmi Devi) کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ 27 سال بیت چکے ہیں، جب وہ دوبارہ زندہ ہوگئے۔ انہیں 30 جون 1994 کو زندہ قرار دیا گیا تھا!


انھوں نے کہا کہ ’’میں 27 سال قبل سرکاری ریکارڈ میں پنرجنم ہوا ہوں۔ شادی بیاہ کی تقریب 2022 میں ہوگی، جب میں سرکاری ریکارڈ میں دوبارہ جنم لینے کے بعد 28 سال کا ہوجاؤں گا‘‘۔


لال بہاری جو اب 66 سال کے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کی توجہ ‘زندہ مردہ’ کی حالت زار کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ مریتک کے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ سبھی اب شادی شدہ ہیں۔


انھوں نے کہا کہ ’’اگرچہ میں نے اپنا کیس لڑا اور جیت لیا، لیکن نظام میں زیادہ نہیں بدلا۔ میں 18 سال سرکاری ریکارڈ میں ’مردہ‘ رہا۔ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں، جن کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان کے اراضی کو سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت میں رشتہ داروں نے غصب کیا ہے۔ میں پچھلی دہائیوں میں اس طرح کے متاثرین کی مدد کر رہا ہوں، لیکن مہم کو جاری رکھنا چاہئے‘‘۔

لال بہاری ضلع اعظم گڑھ کے امیلو گاؤں کے رہائشی ہیں اور انھیں 1975 میں باضابطہ طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اپنی شناخت دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اپنی قانونی جنگ کے دوران انھوں نے اپنے نام پر ‘مریتک’ (متوفی) کا اضافہ کیا۔ یہاں تک کہ انھوں نے اپنے جیسے معاملات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک مریتک سنگھ تشکیل دیا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 02, 2021 11:39 PM IST