تیجس کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے گی مرکزی حکومت

ملک کی پہلی نجی سیمی۔ ہائی اسپیڈ ٹرین تیجس کو پہلی کارپوریٹ ٹرین بنانے کے بعد اب انڈین ریلوے 50 ریلوے اسٹیشنوں اور 150 ٹرینوں کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Oct 10, 2019 03:11 PM IST | Updated on: Oct 10, 2019 03:16 PM IST
تیجس کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے گی مرکزی حکومت

نیتی آیوگ نے اس سلسلہ میں ریلوے بورڈ کو خط لکھا ہے

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے ملک کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ملک کی پہلی نجی سیمی۔ ہائی اسپیڈ ٹرین تیجس کو پہلی کارپوریٹ ٹرین بنانے کے بعد اب انڈین ریلوے 50 ریلوے اسٹیشنوں اور 150 ٹرینوں کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ کانت نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو اس سلسلہ میں ایک خط لکھا ہے۔ امیتابھ کانت کے ذریعہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 150 ٹرینوں کو چلانے کا کام پرائیویٹ آپریٹروں کے ہاتھوں میں دیا جائے گا۔

نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’جیسا کہ آپ کو اس بات کی خبر ہے کہ ریلوے کو 400 ریلوے اسٹیشنوں کا انتخاب کر کے انھیں عالمی سطح کا اسٹیشن بنایا جانا تھا۔ یہ عزم کئی سالوں سے ظاہر کیا جا رہا تھا۔ باوجود اس کے ایسا نہیں کیا جا سکا۔ صرف چند معاملوں کو چھوڑ کر، جہاں پر ای پی سی موڈ کے ذریعہ کام کیا گیا تھا‘‘۔

Loading...

نیتی آیوگ نے اس سلسلہ میں ریلوے بورڈ کو خط لکھا ہے نیتی آیوگ نے اس سلسلہ میں ریلوے بورڈ کو خط لکھا ہے

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’وزیر ریل سے میں نے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس دوران یہ محسوس ہوا کہ تقریباً 50 اسٹیشنوں کے لیے یہ کام ترجیحی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔ جیسے کہ 6 ائیر پورٹ کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپا گیا، ٹھیک اسی طرح سکریٹری سطح پر امپاورڈ گروپ بنا کر یہ کام کیے جانے کی ضرورت ہے‘‘۔

Loading...