உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Etawah News:دو پھیروں کے بعد لڑکی نے کیا شادی سے انکار،بنا دولہن واپس لوٹی بارات، دولہے والوں نے تھانے میں دی تحریر

    دو ہی پھیروں بعد لڑکی نے شادی سے کردیا انکار۔

    دو ہی پھیروں بعد لڑکی نے شادی سے کردیا انکار۔

    لڑکی کے اچانک انکار کی وجہ سے دونوں طرف کے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ گھر والوں نے دلہن کو سمجھایا لیکن وہ نہ مانی۔ اس کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹے تک تصفیہ کے لیے بات چیت ہوتی رہی لیکن بات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

    • Share this:
      Etawah News:اٹاوہ ضلع میں دو پھیرے لگانے کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ لڑکی گھر والوں کے سمجھانے پر راضی نہ ہوئی جس کے باعث بارات بغیر دلہن کے واپس لوٹ گئی۔ اوسراہار تھانہ علاقہ کے جعفر پور کے رہنے والے جگدیش چندر یادو نے بیٹے روی کی شادی بھرتھانہ تھانہ علاقہ کے ناگلہ باغ کے رہنے والے بلرام یادو کی بیٹی نیتو سے طے کی تھی۔ دولہے والے بدھ کو بارات لے کر پہنچے۔ شادی کی کئی رسومات بھی مکمل کی گئیں۔ دو پھیرے لگانے کے بعد اچانک دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Indian Railway:مانباپ کی حادثے میں ہوگئی موت، ریلوے نے 10مہینے کی بچی کو دی نوکری!



      یہ بھی پڑھیں:
      مغربی بنگال: TMC کے 3 کارکنان کاگولی مارکر قتل، علاقے میں بڑی تعدادمیں پولیس اہلکار تعینات

      لڑکی کے اچانک انکار کی وجہ سے دونوں طرف کے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ گھر والوں نے دلہن کو سمجھایا لیکن وہ نہ مانی۔ اس کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹے تک تصفیہ کے لیے بات چیت ہوتی رہی لیکن بات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی اور بارات دلہن کے بغیر واپس آگئی۔ دولہے کے فریق نے بھرتھانہ تھانے میں شکایت کی ہے۔ بتایا گیا کہ لڑکی والے زیورات لے گئے ہیں، انہیں واپس کر دیا جائے۔ سب انسپکٹر کاشف حنیف نے بتایا کہ دونوں اطراف کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: