ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: تشدد کے بعد کسانوں نے روکی ٹریکٹر پریڈ، سبھی سے واپس لوٹنے کو کہا

تین زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف آج ٹریکٹر پریڈ (Kisan Tractor Parade) نکالے جانے کے دوران کسانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان پورے دن چلے تعطل کے بعد کسان لیڈروں سے فوری طور پر کسان یوم جمہوریہ پریڈ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: تشدد کے بعد کسانوں نے روکی ٹریکٹر پریڈ، سبھی سے واپس لوٹنے کو کہا
تشدد کے بعد کسانوں نے روکی ٹریکٹر پریڈ، سبھی سے واپس لوٹنے کو کہا

نئی دہلی: تین زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف آج ٹریکٹر پریڈ (Kisan Tractor Parade) نکالے جانے کے دوران کسانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان پورے دن چلے تعطل کے بعد کسان لیڈروں سے فوری طور پر کسان یوم جمہوریہ پریڈ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کسان آندولن کی قیادت کر رہے مشترکہ کسان مورچے نے سبھی کسانوں سے کہا ہے کہ پریڈ کو فوراً بند کردیا گیا ہے اور سبھی واپس دھرنا مقامات پر لوٹ جائیں۔


سبھی بڑے کسان لیڈروں کے ذریعہ لئے گئے فیصلے کے بعد مشترکہ کسان مورچہ نے شام 7:30 ایک بیان جاری کیا، جس میں اس کی طرف سے کسان یوم جمہوریہ پریڈ کو فوری اثر سے بند کردیا ہے۔ تمام مظاہرین سے فوراً اپنے احتجاجی مقامات پر واپس لوٹنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشترکہ کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ کسان آندولن پُرامن طریقے سے جاری رہے گا اور آگے کے اقدامات پر غوروخوض کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 08:28 PM IST