اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امت شاہ نے کہا : پاک مقبوضہ کشمیر کیلئے جان دینی پڑے تو دیں گے ، یونیفارم سول کوڈ پر کہی یہ بڑی بات

    امت شاہ نے کہا : پاک مقبوضہ کشمیر کیلئے جان دینی پڑے تو دیں گے ، یونیفارم سول کوڈ پر کہی یہ بڑی بات

    امت شاہ نے کہا : پاک مقبوضہ کشمیر کیلئے جان دینی پڑے تو دیں گے ، یونیفارم سول کوڈ پر کہی یہ بڑی بات

    وزیر داخلہ امت شاہ نے این آر سی کے معاملہ پر کہا یہ پورے ملک میں نافذ ہوگا ۔ آسام این آر سی میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جائے گا ۔

    • Share this:
      وزیر داخلہ امت شاہ نے این آر سی کے معاملہ پر کہا یہ پورے ملک میں نافذ ہوگا ۔ آسام این آر سی میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جائے گا ۔ مغربی بنگل میں بھی این آر سی نافذ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں این آر سی نافذ ہے ۔ نیوز 18 کے ایجنڈا جھارکھنڈ پروگرام میں بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ اگر ہندوستانیوں کا ایک رجسٹر بن جائے تو اس میں کیا پریشانی ہے ؟ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت سٹیزن امینڈمنٹ بل لائے گی ۔ پہلے بھی پناہ گزینوں کیلئے ایسا ہوا ہے ۔ مذہبی استحصال کی بنیاد پر ملک میں آئے لوگوں پر یہ بل نافذ کیا جائے گا ۔ یونیفارم سول کوڈ پر انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے ایجنڈہ میں ہمیشہ رہا ہے ۔ حالانکہ اس پر انہوں نے تفصیل سے کچھ بھی نہیں بتایا ۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بچپن سے کہتا ہوں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کیلئے جان دینی پڑے تو ہم وہ دیں گے ۔ یہ میں تنہا نہیں سوچتا ہوں ، میرے جیسے کروڑوں لوگ یہی سوچتے ہیں ۔ ایس پی جی سیکورٹی پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی سابق وزرائے اعظم کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائی گئی تو کانگریس کے لیڈروں نے کچھ نہیں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی فیملی کی سیکورٹی کا لیول تبدیل کیا گیا ہے ، سیکورٹی ہٹائی نہیں گئی ہے ۔ گاندھی فیملی کیلئے ملک کی سب سے اچھی سیکورٹی دستیاب کرائی گئی ہے ۔

      امت شاہ ایجنڈا جھارکھنڈ پروگرام میں

      انہوں نے مزید کہا کہ آبادی ملک کی بڑی پریشانی ہے ۔ ہمارے انتخابی منشور میں یونیفارم سول یوڈ ہے ۔ الیکٹورل بانڈ پر امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن افواہ پھیلارہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے معاشی مندی پر بھی بات کی ۔ شاہ نے کہا کہ عالمی سست رفتاری کا اثر ہندوستان پر پڑنا فطری ہے ۔ کانگریس جی ڈی پی کو پانچ فیصد پر چھوڑ کر گئی تھی ، ہماری حکومت نے ہی اس کو بڑھایا ۔ ہمارا ہدف ہندوستانی معیشت کو پانچ ٹریلین تک لے جانے کا ہے ۔
      First published: