اگنی ۔ 5 کے نائٹ ٹرائل کا تجربہ کامیاب، پانچ ہزار کلو میٹر کی رینج میں دشمن کو کردے گی تباہ
اگنی ۔ 5 کے نائٹ ٹرائل کا تجربہ کامیاب، پانچ ہزار کلو میٹر کی رینج میں دشمن کو کردے گی تباہ (File Photo-DRDO)
Big News: یہ میزائل ڈی آر ڈی او اور بھارت ڈائنیمکس لمیٹڈ نے مل کر بنائی ہے ۔ اس کا وزن 50 ہزار کلو گرام ہے ۔ جانکاری کے مطابق اس کی لمبائی 17.5 میٹر ہے اور اس کا ڈائمیٹر دو میٹر ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان نے جمعرات کو اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اب یہ میزائل رات میں بھی حملہ کرسکتی ہے ۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت کی حامل یہ میزائل پانچ ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی رینج میں دشمنوں کو ڈھیر کرسکتی ہے ۔
غور طلب ہے کہ اس میزائل کی رینج میں پاکستان اور چین تو آہی رہے ہیں، ساتھ ہی روس ، یوکرین اور انڈونیشیا جیسے ممالک بھی اس کی زد میں ہیں ۔ یہ میزائل ڈی آر ڈی او اور بھارت ڈائنیمکس لمیٹڈ نے مل کر بنائی ہے ۔ اس کا وزن 50 ہزار کلو گرام ہے ۔ جانکاری کے مطابق اس کی لمبائی 17.5 میٹر ہے اور اس کا ڈائمیٹر دو میٹر ہے ۔
اگنی پانچ میزائل میں 1500 کلو کے جوہری ہتھیار لگائے جاسکتے ہیں ۔ اس میں جو راکیٹ بوسٹر ہیں، وہ تین اسٹیج پر لگائے گئے ہیں ۔ یہ آواز کی رفتار سے 24 گنا زیادہ تیز ہے ۔ یہ ایک سکینڈ میں 8.16 کلو میٹر کی دوری طے کرتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔