உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agneepath Scheme: ہنگامہ کی وجہ سے 742 ٹرینیں رد، ٹکٹ کا پورا پیسہ واپس کرے گا ریلوے، ایسے ملے گا ریفنڈ

    Agneepath Scheme: ہنگامہ کی وجہ سے 742 ٹرینیں رد، ٹکٹ کا پورا پیسہ واپس کرے گا ریلوے، ایسے ملے گا ریفنڈ ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Agneepath Scheme: ہنگامہ کی وجہ سے 742 ٹرینیں رد، ٹکٹ کا پورا پیسہ واپس کرے گا ریلوے، ایسے ملے گا ریفنڈ ۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Railway to refund cancelled train ticket: فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ریل خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ریل خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر ریلوے املاک کو نقصان پہنچا۔ ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بڑی تعداد میں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریلوے کی وزارت کے این ٹی ای ایس پورٹل کے مطابق پیر کی سہ پہر تک 742 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی تھیں جبکہ 28 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کی گئیں۔ اتوار کو بھی 483 ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا ۔ ایسے میں آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ کی ٹرین بھی کینسل ہے تو آپ ٹکٹ کا ریفنڈ کس طرح حاصل کر سکتے ہیں؟

      ریلوے مسافروں کی سہولت کے لئے وزارت ریلوے کی جانب سے بنائے گئے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ریل سیوا پر پیر کو بتایا گیا کہ منسوخ ٹرینوں کے ٹکٹوں کے پیسے کیسے واپس ملیں گے۔ ٹویٹ کے مطابق ٹرین کی مکمل منسوخی کی صورت میں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کر دی جائے گی اور اس کے لیے ٹکٹ منسوخ کرنے یا رقم کی واپسی حاصل کرنے کے لیے ٹی ڈی آر یعنی ٹکٹ ڈیپازٹ رسید فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Bharat Bandh: نوئیڈا۔دہلی لنک روڈ پر گاڑیوں کی قطار، طویل جام میں پھنسے لوگ، دیکھئے تصاویر


      آئی آر سی ٹی سی کے اہلکار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر ٹرین کو جزوی طور پر منسوخ یا ڈائیورٹ کیا گیا ہے، تو رقم کی واپسی کے لئے ٹی ڈی آر فائل کرنا پڑے گا۔ یہ کام مقررہ مدت کے اندر ہونا چاہئے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپریشنل مشکلات کی وجہ سے ریلوے نے ایک ٹرین کو منسوخ کرنے کیلئے مارک کیا ، لیکن اگر حالات سازگار ہوئے تو ٹرین کسی بھی وقت بحال ہو سکتی ہے۔ ٹرین منسوخ ہوئی ہے یا نہیں، چارٹ تیار ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔

      آن لائن ٹکٹ بک کرایا ہو تو...

      آئی آر سی ٹی سی نے ٹرینوں کے ٹکٹ کینسل کرانے پر رقم کی واپسی کیلئے کئی اصول بنا رکھے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اگر ٹرین کا ٹکٹ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعہ آن لائن بک کرایا جاتا ہے اور ٹرین کینسل ہو جاتی ہے تو ٹکٹ خود بخود کینسل ہو جائے گا اور ٹکٹ کی رقم بھی خود بخود اس بینک اکاؤنٹ میں واپس آجائے گی، جس سے ٹکٹ بک کیا گیا ہے۔ اگر ٹرین منسوخ نہیں ہوتی ہے اور مسافر خود ٹکٹ منسوخ کرانا چاہتا ہے، تو آئی آر سی ٹی سی کے قواعد کے مطابق رقم کی واپسی ہوگی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: چار سال بعد اگنی ویروں کیلئے کیا؟ فوج نے بتایا کتنے طرح کے ملیں گے متبادل


      کاونٹر سے ٹکٹ خریدا ہے تو ...

      اگر ٹکٹ ریلوے کاؤنٹر کے ذریعہ بک کرایا گیا ہے، تو رد ہوئی ٹرین کی ٹکٹ کے ریفنڈ کے لئے قریبی ٹکٹ کاؤنٹر پر جانا ہوگا ۔ تاہم ٹکٹ کو ہیلپ لائن نمبر 139 پر کال کرکے یا آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا ایپ پر جا کر بھی کینسل کیا جا سکتا ہے۔ ٹکٹ منسوخ کرنے کے لئے آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک ای ٹی پی بھیجا جائے گا، جس کے ویریفکیشن کے بعد ٹکٹ کینسل ہوگا ۔

      ٹرین میں تین گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہو تو...

      ایچ ٹی کے مطابق آئی آر سی ٹی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ٹرین تین گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہوتی ہے اور مسافر اس میں سفر نہیں کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنا ٹکٹ کینسل کرا سکتا ہے۔ اس کیلئے اس کو ریفنڈ ملے گا۔ لیکن یہ ٹی ڈی آر جمع کرنے کے بعد ہی ملے گا ۔ یہ ٹی ڈی آر فارم ریلوے کاؤنٹر پر یا ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعہ جمع کیا جا سکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: